ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 109 ( 195 ) مغلوب الحال مبتدی ہوتا ہے : مولوی عبدالعلیم صاحب نے دریافت کیا کہ ابتدا و توسط و انتہاء فی التصوف کے کیا معنی ہیں ؟ فرمایا کہ جو شخص مغلوب الحال ہو وہ مبتدی ہے اور جو کبھی غالب ہو جاتا ہو اور کبھی مغلوب وہ متوسط ہے اور جو اکثر غالب اور مستقیم رہتا ہو الا ماشاء اللہ وہ منتہی ہے ۔ ( 196 ) سپرٹ ملی دوا کا استعمال درست نہیں : انگریزی دوا کی نسبت فرمایا کہ میں نے تحقیق کیا تو معلوم ہوا کہ جس قدر ٹنکچر ہیں ان میں اسپرٹ ضرور ہے ۔ علی گڑھ میں مجھے ایک مرتبہ خناق ہوا ۔ میرے بھائی محمد مظہر ایک دوا اسی قسم کی لائے ۔ ایک واقف سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس میں اسپرٹ نہیں ہے ۔ میں نے اس کا استعمال کیا اور اس سے مجھے فائدہ ہو گیا ۔ اس کے بعد بریلی میں ایک مرتبہ پھر یہ مرض ہوا ۔ پھر اسی دوا کا استعمال شروع کیا اور اسی حالت میں گھر آ کر میں نے ایک نہایت ہی برا خواب دیکھا ۔ معلوم ہوا کہ یہ اس دوا کا اثر تھا ۔ آخر میں نے خدا پر توکل کر کے اس کو چھوڑ دیا ۔ اتفاقا ایک دوست نے ایک جنگلی دوا بھیج دی ۔ اس سے خدا تعالی نے صحت بخشی ۔ ( 197 ) اہل تقوی کو ٹنکچر کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہئے فرمایا کہ ہر اسپرٹ اشربہ اربعہ میں سے نہیں ہے ۔ بس ایسے اسپرٹ کا شیخین کے نزدیک استمال جائز ہے ۔ لیکن فتوی امام محمد کے قول پر ہے ۔ تاکہ عوام الناس کو جرات نہ بڑھ جائے ۔ تو چونکہ یہ فتوی سد باب فتنہ کے لئے ہے اس لئے مبتلی کو گنجائش استعمال کی ہے اور اس میں سرکہ ڈال دیا جائے تو بعد انقلاب وہ سرکے کے حکم میں ہو جاتا ہے اور استعمال جائز ہو جاتا ہے ، لیکن جو مخلوط دوسری اشیاء کے ساتھ ہو وہ اس کی وجہ سے نجس ہو جائیں گی اور ان کی نجاست باقی