ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 268 ( 39 ) ہمیں تو بگاڑنا ہی آتا ہے : تاریخ ایضا ۔ جناب حافظ محمد ضامن صاحب کے پاس ایک آدمی آیا ۔ اس نے کہا کہ میرا لڑکا جب سے آپ کے پاس آنے لگا بگڑ گیا ۔ کہا کہ بھائی میرے پاس کیوں آتا ہے ، مت آنے دو اور یہ فرمایا کہ مجھ کو بھی تو آخرکار کسی نے بگاڑا ہے ، میرے پاس تو بگاڑنا ہی آتا ہے ۔ ( 40 ) یہ دولت ذلت سے ملتی ہے : تاریخ ایضا ۔ جناب حافظ صاحب سے ایک شخص نے بارہ تسبیح پوچھی تو فرمایا کہ چلو بارہ تسبیح مفت کی ہے تم کو بتلا دی جائے ۔ جس طرح ہم نے ناک رگڑ کر حاصل کیا ہے تم بھی ناک رگڑو تو بتلایا جاوے گا ۔ ( 41 ) علاج جسمانی ذکر و شغل سے مقدم ہے : تاریخ ایضا ۔ حضرت اعلی مولانا رشید احمد صاحب کے زمانہ میں ایک عالم ذاکر شاغل کو یہ حالت ذکر شغل میں پیش آئی کہ ان کو کچھ کلمات سونے سے لکھے ہوئے پیش نظر ہونے لگے ۔ حضرت نے فرمایا کہ ذکر و شغل کرنا سب چھوڑ دو ورنہ تم کو جنون ہو جاوے گا ۔ لیکن انہوں نے ذکر و شغل کرنا چھوڑا نہیں ۔ آخر کار ایسے ہی ہوا کہ دیوانہ پاگل ہو گئے اور نماز وغیرہ سب چھوڑ دی ۔ ( 42 ) حضرت حاجی صاحب کے سلسلہ کی برکت : تاریخ ایضا ۔ ارشاد فرمایا کہ ایک شخص عامی انبیٹھ کے جناب حاجی صاحب سے مرید تھے اور ان کے بھائی خود صاحب سلسلہ نقشبندیہ کے شیخ تھے ۔ ہر چند ان کے بھائی نے کہا کہ تم نسبت نقشبندیہ کی بھی مجھ سے حاصل کر لو لیکن انہوں نے منظور نہیں کیا ۔ جب ان کے انتقال کا وقت آیا تو لوگوں نے جب کلمہ پڑھنے کو تلقین کیا تو پڑھا نہیں ۔ اتنے میں ان کے بھائی نے کہا کہ کیا میں نہیں کہا تھا کہ تم