ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 57 ملاپ کی خواہش کریں ۔ اس صورت میں تو ممکن ہے کہ کوئی تیسرا شخص ثالث بن کر ان کے حجاب کو رفع کر دے اور اگر وہ خود ہی نہ چاہیں تو کچھ بھی نفع نہیں ہوتا ۔ ( 66 ) قلب آن واحد میں دو طرف متوجہ نہیں ہوتا ، امر عادی ہے خواجہ عزیزالحسن صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ مسئلہ کہ قلب آن واحد میں دو طرف متوجہ نہیں ہو سکتا میرے نزدیک قطعی عقلی دلیل سے ثابت نہیں ۔ البتہ امر عادی غالب یہی ہے ۔ ( 67 ) اپنے حالات و اسرار پر کسی کو مطلع نہ کرنا چاہئے : فرمایا کہ اپنے حالات اور اسرار پر کسی کو مطلع نہ کرنا چاہئے ۔ اگرچہ کوئی کتنا ہی مخلص دوست ہو ۔ یہ اسرار ایسے ہیں جیسے کوئی شخص اپنے محبوب کو ہر شخص سے چھپانا چاہے ۔ ایسا کون ہو گا کہ وہ اپنی بیوی کو کسی دوست کی بغل میں دینا گوارا کرے ، ہر گز نہیں ۔ ( 68 ) امور شریعت کی پابندی کرنے والوں کو ذکر و شغل سے فائدہ ہوتا ہے ذاکرین میں سے ایک شخص نے صف کے سیدھے کرنے میں کچھ کوتاہی کی تھی ۔ مولانا اس پر بہت خفا ہوئے اور فرمایا کہ میں سچ کہتا ہوں کہ قیامت کے روز سب سے اول نماز ہی سے سوال کیا جائے ۔ جو شخص اس میں اور اسی طرح دوسرے امور شرعیہ میں کوتاہی کرے گا اس کو ذکر و شغل سے خاص نفع نہ ہو گا ۔ ( 69 ) وقف کی چیز کو بلا اجازت متولی استعمال کرنا درست نہیں دوسرے روز پھر ان ہی صاحب نے مسجد کا ٹوکرہ بلا اجازت متولی کے استعمال کر لیا ۔ مولانا نے فرمایا کہ جب آپ لوگوں کو حلال و حرام کی بھی فکر نہیں ۔ رات دن میں ایک دفعہ بھی اس کا خیال نہیں ہوتا تو یہاں رہنے سے کیا فائدہ ۔ بہتر ہے کہ آپ لوگ رخصت ہو جائیں اور کوئی ایسی جگہ تلاش کریں جہاں حلال و حرام کی کچھ