ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 71 ہے اور بنت العم محروم ہے ۔ اس کی کیا وجہ ؟ میں نے کہا سائل کو چاہئے کہ ملازمت وغیرہ سب ترک کر کے چار برس مدرسے میں رہیں تاکہ ان کو بترتیب عربی کی تعلیم دی جائے ۔ اس کے بعد یہ بھی ان کی سمجھ میں آ جائے گا ۔ ( 105 ) روحانی امراض کے ازالہ کی فکر از حد ضروری ہے : فرمایا کہ اگر کسی کو کوئی مرض ہو جاتا ہے تو عادت یوں ہے کہ اول اپنے شہر میں علاج کراتے ہیں اور اگر وہاں صحت نہیں ہوتی تو قرب و جوار کے شہروں میں جاتے ہیں ۔ اگر وہاں بھی امید صحت نہ ہو تو دور دراز کا سفر اختیار کرتے ہیں ۔ لیکن آج تک باستثناء شاذ و نادر کسی کو نہ دیکھا ہو گا کہ اگر اس کو کوئی مرض اعتقادی یا عملی لاحق ہو گیا ہو تو اس نے محض اس کے ازالے کے واسطے سفر اختیار کیا ہو ، بلکہ سفر تو درکنار نہایت درجہ تقاضوں کے باوجود اپنے گھر میں بیٹھ کر بھی شبہات کو قلم بند کرنے کی توفیق نہیں ہوتی ۔ اس سے زیادہ کیا بے فکری ہو گی ۔ علماء ہر حال میں موجود ہیں لیکن کوئی ان سے کام بھی تو لے ۔ ( 106 ) اصلاح ظاہر و باطن کا وعظ عموما خشک ہوتا ہے : فرمایا اگر وعظ میں خشک مضامین ہوں اور رنگین و لذیذ مضامین نہ ہوں تو اس سے دلچسپی ہونا چاہئے کیونکہ اس میں صرف اصلاح ظاہر و باطن کے قواعد ہوتے ہیں ۔ اس کی ایسی حالت ہوتی ہے جیسے حکیم محمود خاں صاحب کا نسخہ کہ اس کو دیکھ کر یا سن کر نہ کسی کو وجد ہوتا ہے نہ سر کو حرکت ہوتی ہے ۔ البتہ اس کے استعمال میں اور استعمال کے بعد نتیجے میں ایسی لذت ہوتی ہے کہ ہزاروں لذتیں اس پر قربان ہیں ۔ ( 107 ) سلسلہ امدادیہ بہت بابرکت سلسلہ ہے : فرمایا کہ سلسلہ امدادیہ میں یہ امور اکثر مریدوں کو ضرور حاصل ہو جاتے ہیں :