ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 197 مرتبہ خلق پر نظر نہ کی جائے بلکہ ہر دم اپنے کسب پر التفات رہنا چاہئے ۔ ( 55 ) قیمتی ہدیہ کو واپس کرنا جائز ہے : فرمایا کہ ہدیہ اگر اس قدر ہو کہ طبعیت پر اس سے زیادہ بار معلوم ہونے لگے تو اس کا واپس کر دینا کچھ برا نہیں ۔ حدیث شریف سے اس کی تائید ہوتی ہے ۔ لا تردوا الطیب فانھ خفیف المحمل ۔ خفیف المحمل کی قید لگانا اس پر دلالت کرتا ہے کہ اگر ثقیل المحمل ہو تو رد کر دینا مضائقہ نہیں ۔ ( 56 ) قرآن کریم کے مواقع فصل و وصل سماعی ہیں : فرمایا کہ غیر مقلدین اس امر کے مدعی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے مواقع آیات میں وصل فرمانا یا غیر مواقع آیات میں وقف فرمانا منقول نہیں ، لیکن فواصل کا اختلاف قراءت اس دعوے کے ایک جزو کو قطعا رد کرتا ہے ۔ کیونکہ یہ امر مجمع علیہ ہے کہ اختلاف قراءت آرائے امت سے نہیں بلکہ مسموع و منقول ہیں حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے اور اگر اجتہاد و رائے سے ہوتا تو اب بھی بہت سے مواقع ایسے ہیں جہاں متعدد اعراب ممکن ہیں ، لیکن وہاں صرف ایک ہی قراءت ہے ۔ پس معلوم ہوا کہ اب جن مقامات پر اختلاف ہے وہ مسموع ہے ۔ نیز علاوہ اجماع کے اختلاف قراءت متواتر منقول ہیں ، جن کے انکار کی گنجائش ہی نہیں ۔ مثلا قرآن مجید میں ہے : ذوالعرش المجید ۔ مجید کی دال پر آیت یقینا ہے لیکن پھر بھی اس میں صحابہ سے دو قراءت منقول ہیں : متواترا بکسر الدال علی انھ صفۃ للعرش و بضم الدال علی انھ تابع لذو ۔ پس یہ اختلاف اس امر کو صاف بتلاتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے اس موقع پر گاہ گاہ وصل بھی فرمایا ہے ، ورنہ اعراب کیسے ظاہر ہوتا ۔ پھر وہ اعراب منقول کیسے ہوتا ؟