ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 274 مرتبہ کے موافق کرتے اور اٹھ کے کھڑے ہو جاتے اور مجھ سے بھی فرمایا کہ اگر تمہارے پاس کوئی امیر آوے تو تعظیم کرنا ، کیونکہ وہ جب تمہارے پاس آ گیا تو صرف امیر نہ رہا بلکہ نعم الامیر علی باب الفقیر کا مصداق ہو گیا ۔ اس کے نعم کی تعظیم ہے ۔ ( 58 ) مال مسروق برآمد ہو جانے کا کوئی تعویذ نہیں : 22 رجب المرجب 1331ھ بروز شنبہ وقت صبح ایک شخص آئے اور کہا ہمارے یہاں چوری ہو گئی ہے ، کوئی ایسا تعویذ یا عمل فرما دیجئے جس سے وہ مال مسروق برآمد ہو جائے ۔ جواب ارشاد فرمایا ہمارے پاس اس کا کوئی تعویذ یا عمل نہیں ۔ اگر ہمارے پاس اس قسم کے تعویذ و عمل ہوتے تو قریب زمانہ ہوا ہمارے یہاں ایک مہمان آئے تھے اور ان کا زیادہ نقصان ہو گیا تھا جس سے ہم کو از حد شرمندگی و رنج ہوا استعمال کرتے ۔ اگر تعویذ و عمل کا موقع تھا تو وہ تھا ۔ اس سے زیادہ اور کونسا موقع ہو سکتا ہے ۔ ( 59 ) اطلاع دے کر نہ آنا موجب تکلیف ہے : 26 رجب المرجب 1331ھ یوم چہار شنبہ قبل عصر فرمایا اکثر لوگ مجھے آنے کی اطلاع دیتے ہیں اور موافق اطلاع دینے کے آتے نہیں جس سے مجھ کو کلفت ہوتی ہے ۔ اول تو اطلاع ہی دینے کی کیا ضرورت ہے ۔ اگر آنا ہے تو ویسے ہی چلے آئیں ۔ اگر بغیر اطلاع کے آئیں تو کونسی عزت گھٹ جائے گی یا جاہ میں کمی آ جائے گی اور اگر کسی مصلحت سے اطلاع ہی دینا ہے تو موافق اطلاع کے آنا چاہئے اور قریب وقت میں اطلاع دینا چاہئے تاکہ بہت پہلے سے دوسرا شخص مقید نہ ہو ۔ ( 60 ) اہل علم کو بے وقوف کہنا اپنی حماقت کا اظہار ہے : فرمایا میں اکثر وعظ میں بیان کرتا ہوں کہ فی زمانہ جو اہل علم کم عقل مشہور ہیں اور ان کو دیکھ کر لوگ علم دین پڑھانے میں یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ عربی پڑھ