ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 137 دونوں میں بہت بڑا فرق ہے ۔ چنانچہ ہمارے ہندوستان میں بیری کا درخت خاردار ہوتا ہے مگر اس کا پھل کھایا جاتا ہے اور وہ نہایت لذیذ ہوتا ہے ۔ خصوصا جھڑ بیری میں تو بہت ہی کانٹے ہوتے ہیں مگر پھل اس کا بھی کھایا جاتا ہے ۔ اس تقریر سے مولوی بدرالاسلام صاحب بہت خوش ہوئے ۔ ( 24 ) بطور رقیہ کوئی چیز پڑھنے پر اجرت لینا جائز ہے : فرمایا کہ اہل دیوبند پر ختم بخاری کے باب میں لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ یہ لوگ خود تو ختم و تہالیل کو منع کرتے ہیں اور کبھی کبھی خود اس کے مرتکب ہوتے ہیں ۔ میں کہتا ہوں کہ ختم بخاری حصول ثواب کے لئے پڑھ کر کبھی اس پر نذرانہ نہیں لیا جاتا بلکہ شفاء مریض کے لئے یا مقدمہ حق میں غلبہ حاصل کرنے کے لئے پڑھا جاتا ہے اور مقاصد دنیوی پر اجرت لینا جائز ہے ۔