ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 258 ہو جاوے تو فورا باز پرس کرے گا اور کہے گا کہ تم کون ہوتے ہو قانون کے ایجاد کرنے والے ۔ علی ہذا شریعت میں بھی اسی طرح حکم ہے کہ نیا مسئلہ اپنی طرف سے ہر گز نہ ایجاد کرے ۔ ( 6 ) مقبولان خدا کی محبت پہلے خواص میں ہوتی ہے : فرمایا کہ مقبولان خدا سے پہلے اللہ تعالی محبت کرتے ہیں ۔ بعدہ ملائکہ مقربین ، بعد ازاں عام ملائکہ ، اسی طرح دنیا میں بھی اول جو لوگ مقبول ہیں وہ اس سے محبت کرتے ہیں ۔ اس کے بعد عوام لوگ محبت کرتے ہیں ۔ ( 7 ) منتہی کو بھی میلان الی المعصیۃ ہوتا ہے : فرمایا کہ کبھی منتہی کو بھی میلان الی المعصیۃ ہوتا ہے اور یہ نقص نہیں ہے مگر اس کے مقتضاء پر عمل نہ کرنا چاہئے اور مبتدی اور منتہی میں فرق یہ ہے کہ جیسا کہ ایک شائستہ گھوڑا اور ایک شریر گھوڑا ۔ شائستہ گھوڑا بھی شرارت کرتا ہے مگر وہ ذرا سی تنبیہہ پر رک جاتا ہے بخلاف شریر کے کہ اس کو زیادہ تنبیہہ کی ضرورت پڑتی ہے ۔ ( 8 ) دنیوی فن کافر سے بھی سیکھ سکتے ہیں : فرمایا کہ ریاضات چونکہ علاج و تدبیر ہیں اس لئے کفار سے بھی اخذ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے جیسا کہ ان لوگوں سے طب پڑھنا جائز ہے اور اس کی دلیل یہ ہے کہ خود حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے خندق کھودا تھا سلمان فارسی کی خبر دینے سے کہ اہل فارس ایسا کرتے ہیں ۔ ( 9 ) سماع میں کئی طرح کا ضرر ہے : قال الجامع غفرلھ فی تحقیق السماع ۔ قال ان فیھ انواعا من الضرر ۔ الضرر الاول قلۃ میلان صاحبھ الی