ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 140 انہوں نے صرف ظاہری اعمال پر متوجہ رہ جانے اور طہارت باطنی کو چھوڑ دینے پر لوگوں کو ملامت کی ہے ۔ گویا مقصود یہ ہے کہ صرف ظاہری صورت پر بس نہ کرو ، دل کو بھی صاف کرو ۔ ( 2 ) کافر سے مسجد کے لئے چندہ لینا مناسب نہیں : ایک صاحب نے دریافت کیا کہ کافر اگر مسجد میں کوئی چیز دے تو اس کا لینا جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا کہ فقہاء نے اس کے بارے میں یہ لکھا ہے کہ اگر اس کے نزدیک بھی وہ امر قربت ہو اور ہمارے نزدیک بھی وہ قربت ہو تو اس کا لینا جائز ہے اور چونکہ اکثر ہندو مساجد کی خدمت ثواب سمجھ کر کرتے ہیں اس لئے اس وقت بہت علماء ایسے لینے دینے کو جائز سمجھتے ہیں مگر اس میں میرا ایک خاص خیال ہے ۔ وہ یہ کہ فقہاء نے جو یہ کہا ہے کہ اس کے نزدیک قربت ہو ، اس کا مطلب کیا ہے ؟ آیا یہ ہے کہ اس کے خیال میں قربت ہو یا یہ ہے کہ اس کے مذہب میں قربت ہو ۔ جیسا بیت المقدس کی خدمت عیسائیوں کی طرف سے کہ ان کے مذہب ہی میں قربت ہے برخلاف ہندوؤں کے کہ ان کی ملت میں مسجد کی امداد قربت معلوم نہیں ہوتی ۔ دوسرے قطع نظر جواز و عدم جواز کے اس میں مجھے یہ بھی خیال ہے کہ اس صورت میں کافر کا احسان ہوتا ہے اسلام پر اور یہ مناسب نہیں ہے ۔ ( 3 ) اعظم گڑھ میں بدعات متعارفہ کم ہیں : ضلع اعظم گڑھ اور اس کے اطراف کے متعلق فرمایا کہ بحمد اللہ یہاں بدعات متعارفہ کم ہیں ۔ ( 4 ) بزرگوں کے سامنے اپنی بات پر زیادہ اصرار نہ کرنا چاہئے : فرمایا کہ بزرگوں پر زیادہ اصرار کسی امر میں کرنا مناسب نہیں ۔ اس کے بعد مولوی فتح محمد صاحب کا واقعہ گنگوہ تشریف لے جانے اور اپنی گاڑی میں سے اتر