ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 149 کیونکہ اول اترنے والا نیچے رہے گا ۔ نیز جو پہلے اترے گا وہ پچھلے کی راحت رسانی کے لئے گویا آمادہ ہے ۔ ( 31 ) کسی کو گھیر گھار کر لانا پسندیدہ نہیں : ایک صاحب نے عرض کیا کہ جناب کی واپسی سفر کے وقت اپنے بھائی کو مطلع کر دوں کہ وہ فلاں اسٹیشن پر آ کر ملاقات کر لیں ۔ مولانا نے فرمایا کہ اگر وہ خود رغبت ملاقات ظاہر کریں تو مضائقہ نہیں ۔ باقی گھیر گھار کر کسی کو لانا ، میں اس کو پسند نہیں کرتا ۔ اور وجہ اس کی یہ ہے کہ اس زمانے میں خود غرض لوگوں نے یہ شیوہ اختیار کر لیا ہے کہ دوسروں کے ذریعے سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچتے ہیں اور اسی وجہ سے اس قسم کی حرکات سے لوگوں کو خود غرضی کا شبہ ہونے لگتا ہے ۔ اور یہ طرز دین کی شان مطلوبیت کے خلاف ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اس باب اعتقاد میں کسی کی ترغیب کو بھی پسند نہیں کرتا کیونکہ اس میں شبہ ہوتا ہے کہ یہ شخص مشیر اصل شیخ کی ساز سے گھیر گھار کرتا ہوا ۔ ( 32 ) بیعت نفع کا موقوف علیہ بھی نہیں ہے : بعض لوگ بیعت ہونے پر اصرار کر رہے تھے اور مولانا انکار فرما رہے تھے کہ بیعت ہونا کچھ ضروری نہیں ۔ آجکل لوگوں نے بیعت کو موقوف علیہ نفع کا بلکہ بعض نے خود اسی کو مقصود بالذات قرار دے رکھا ہے ۔ حتی کہ اگر کسی کو یہ کہا جائے کہ ہم تم کو بیعت کئے لیتے ہیں مگر تعلیم کچھ نہ کریں گے تو وہ راضی ہو جائے گا اور اگر اس کا عکس کہا جائے تو راضی نہ ہوں گے ۔ ( 33 ) نسبت مع اللہ کا القاء ایک دم نہیں ہوتا : فرمایا کہ نسبت مع اللہ کا القاء ایک دم سے نہیں ہوتا بلکہ رفتہ رفتہ ہوتا ہے کہ دیکھنے والوں کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ اس کی کیا حالت ہو گئی ۔ مگر چند روز کے بعد