ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 26 ملفوظات ملحقہ حصہ چہارم و پنجم دعوات عبدیت مقالات حکمت بسم اللہ الرحمن الرحیم ( 1 ) شیخ کی ظاہری تعظیم کی بجائے اطاعت ومحبت مطلوب ہے : فرمایا کہ پنجاب اور پورب میں مشائخ کے ساتھ ظاہری تعظیم اور ادب میں تو بہت مبالغہ کرتے ہیں ، لیکن احکام شرعیہ میں ان کی اطاعت بہت کم کرتے ہیں اور ان اطراف کے مشائخ بھی اپنے کو ذرا قدر و منزلت سے رکھتے ہیں ۔ نیز وہاں کے لوگ شیوخ کے عیوب سے اکثر چشم پوشی کرتے ہیں ۔ اگرچہ وہ صریح خلاف شرع ہوں ۔ برخلاف اس کے ہمارے اطراف کے لوگ اگرچہ تعظیم و تکریم زیادہ نہیں کرتے لیکن اپنے شیوخ کی اطاعت اور محبت میں کامل ہیں ۔ اور شریعت پر بھی نظر رکھتے ہیں ۔ ( 2 ) تھانہ بھون کی اطراف کے لوگ بے تکلف اور جانباز ہوتے ہیں فرمایا کہ ہمارے اطراف کے لوگ اگرچہ بہت دیر میں کسی کے معتقد ہوتے ہیں لیکن جب کسی کے معتقد ہو جاتے ہیں تو ہر وقت جانبازی کے لئے آمادہ اور بذل اموال و املاک میں تیار رہتے ہیں ۔ البتہ گفتگو اور برتاؤ میں بالکل سادہ ہوتے ہیں ۔ حتی کہ دیہات کے لوگ تو گفتگو میں " تو " اور " تیرا " تک بھی کہہ لیتے ہیں ۔ ( 3 ) اسلام میں حقیقتا کوئی شبہ نہیں : فرمایا کہ جو لوگ آجکل مذہب اسلام کو چھوڑ کر دوسرے مذاہب اختیار کر رہے ہیں اس کی وجہ یہ نہیں کہ ان کو مذہب اسلام میں کچھ شبہات پیدا ہوئے ہوں