ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 45 ( 37 ) اللہ تعالی کے نزدیک صرف حلال قابل قبول ہے : فرمایا کہ انسان کے نزدیک جانور ان باتوں سے محبوب ہوتا ہے کہ وہ گراں قیمت ہو اور بے عیب ہو اور حق تعالی کے نزدیک اس سے محبوب ہوتا ہے کہ وہ حلال ہو ۔ تو جس طرح کسی انسان کو جانور کے ہدیہ دینے میں پہلی دو باتوں کی رعایت کی جاتی ہے ۔ چنانچہ اگر حاکم ضلع کو کوئی جانور ہدیہ میں دینا ہو تو کیسی کچھ تلاش اور چھان بین کی جاتی ہے اور اس میں ذرا بھی کوتاہی نہیں کی جاتی ، اسی طرح خدا تعالی کے ہاں پیش کرنے میں اس کے محبوب امر یعنی حلت کا بھی غایت درجہ لحاظ رکھنا چاہئے ۔ ( 38 ) قربانی کا گوشت دینے کا ثواب الگ ہے : فرمایا کہ قربانی کا ثواب محض ذبح سے حاصل ہو جاتا ہے ۔ جیسا حدیث میں ہے کہ قطرات خون زمین پر گرنے سے پہلے ہی اس کا ثواب لکھا جاتا ہے ۔ باقی گوشت تقسیم کرنے کا ثواب اس سے جدا ہوتا ہے ۔ یہ خدا تعالی کا کتنا بڑا احسان ہے ۔ ( 39 ) عبادات میں لذت کا طالب نہیں ہونا چاہئے : فرمایا کہ حضرت اسمعیل علیہ السلام کے اس جواب سے کہ ستجدنی ان شاء اللہ من الصابرین ۔ ایک عجیب مسئلے پر استدلال ہو سکتا ہے جو کہ ذاکرین کے لئے بے حد مفید ہے ۔ یعنی اکثر ذاکرین اپنے ذکر میں طالب لذت ہوتے ہیں اور وہ خدا کو مقصود نہیں سمجھتے ، بلکہ لذات کے طالب ہوتے ہیں ۔ حالانکہ مقصود اصلی یہ ہے کہ تسلیم ہو اور طلب رضا ہو گو لذت نہ ہو ۔ یہ مسئلہ من الصابرین سے مفہوم ہوا اور تلخی امتثال پر صبر ہو ورنہ اگر لذت مقصود ہوتی تو بجائے من الصابرین کے من المتلذذین فرماتے ، مگر من الصابرین فرمایا اور صبر ہمیشہ تلخی اور