ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 86 ( 141 ) سنت پر عمل کرنے میں برکت ہے : فرمایا ہے کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ خط لکھ کر اس پر کچھ خاک ڈال دو ۔ اس میں یہ بھی حکمت ہے کہ بعض اوقات کاغذ جاذب سے حروف محو ہو جاتے ہیں اور خاک ڈالنے میں یہ احتمال نہیں ۔ دوسرے خاک ڈالنے میں ایک قسم کی تواضع اور انکساری بھی ہے جس سے ان شاء اللہ توقع کامیابی کی بھی ہے ۔ ( 142 ) حضرت تھانوی کو تفسیر سے عجیب مناسبت تھی : 16 صفر 1329 ھ کو فرمایا کہ آج رات میں نے ایک خواب دیکھا کہ ایک طالب علم میرے پاس یہ آیت پڑھ رہا ہے : ھذا بصائر للناس و ھدی و رحمۃ لقوم یومنون ۔ ( آیت آخر سورہ اعراف ) میں نے خواب ہی میں اس سے پوچھا کہ بصائر کو جمع کیوں لائے ہیں اور ھدی ورحمۃ کو مفرد کیوں لائے ہیں ۔ اس نے جواب دیا تاکہ رستہ چلنے والے پریشان نہ ہوں ۔ میں نے کہا کہ یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہوا ۔ اس کے بعد میں نے خود کہا کہ رستہ چلنے والوں کے لئے تین چیزوں کی ضرورت ہے ۔ ایک ضیاء کی ، دوسرے طریق کی ، تیسرے منزل کی ۔ لیکن ضیاء سے کام لینے کے لئے آنکھیں شرط ہیں اور آنکھیں ہر شخص کے لئے علیحدہ ہونی چاہئیں ۔ اس لئے بصائر کو جمع لایا گیا اور ہدی مثل طریق کے واحد ہے ۔ اس لئے وہ مفرد لایا گیا اور رحمۃ مثل ثمرہ طریق یعنی منزل کے ہے ۔ وہ بھی متعین اور واحد ہے ۔ اس واسطے اس کو بھی واحد لایا گیا ۔ ( 143 ) زیادہ تعظیم سے عجب پیدا ہو سکتا ہے : فرمایا کہ کانپور میں طالب علموں میں ایک شخص تھے ۔ ان کی حالت نہایت ہی اچھی تھی اور ان سے خوارق کا صدور بھی ہوتا تھا مگر تھے وہ نو عمر ۔ اس حالت کو دیکھ کر طلباء ان کے معتقد ہو کر ان کی تعظیم کرنے لگے ۔ آخر میں نے منع کیا کہ ان کی