ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 293 مجادلات معدلت حصہ ہشتم دعوات عبدیت ( 1 ) فاتحہ خلف الامام کو وجہ نزاع بنانا درست نہیں : فرمایا کہ مجھ سے ایک عامی نے فاتحہ خلف الامام کی دلیل دریافت کی ۔ میں نے اس سے کہا کہ میاں یہ تو ایک فرعی مسئلہ ہے ، پہلے اصول کی تحقیق کرو ۔ پھر اس میں گفتگو کرنا مثلا اس میں گفتگو کرو کہ اسلام حق بھی ہے ، اسلام پر مخالفین کے کیسے کیسے اعتراض ہیں پہلے ان کو تو دفع کرو ۔ اگر وہ دفع ہو جاویں تو پھر میں اس کا بھی تمہیں جواب دے دوں گا ۔ میاں یہ سب فضول جھگڑا ہے ۔ اگر کوئی امام اعظم کا مقلد ہے تو وہ نہ پڑھے اور اگر کوئی امام شافعی کا مقلد ہے تو وہ پڑھ لیا کرے ۔ اس میں کوئی جھگڑے کی ضرورت نہیں ۔ ( 2 ) جاہل کو قرآن مجید کا ترجمہ دیکھنا جائز نہیں : فرمایا کہ مجھ سے ایک شخص نے کانپور میں یہ کہا کہ دیکھئے کلام مجید سے پاؤں کا مسح کرنا ثابت ہوتا ہے ۔ میں نے کہا کہ کہاں سے ؟ اس نے کلام مجید کھول کر وامسحوا برءوسکم وارجلکم کی آیت دکھلائی اور کہا کہ دیکھئے اس سے ثابت ہوتا ہے اور اس کلام مجید میں ترجمہ شاہ عبدالقادر صاحب کا تھا ۔ اس میں ترجمہ کیا تھا ملو یعنی ملو اپنے سروں کو اور آگے تھا اور اپنے پیروں کو جو متصل تھا ، اس سے دھوکا ہوا اپنے منہ کو اور اس نے متصل سمجھا قریب کے اور مطلب یہ سمجھا کہ