ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 232 ( 84 ) اصلی گمراہ کنندہ نفس ہے : بہکانے والا اصل میں نفس ہے ۔ آخر شیطان کو کس نے بہکایا ؟ شیطان کے نفس نے ۔ پس اگر شیطان انسان کو نہ بہکاتا تو انسان کا نفس جب بھی بہکانے کے لئے کافی ہے ۔ ( 85 ) عما و ہوا کے معنی خلا ہیں : حدیث میں آیا ہے : این کان ربنا قبل ان یخلق الخلق قال کان فی عماما فوقھ ھواء وما تحتھ ھواء ۔ اس کے معنی بیان فرمائے : ای کان فی خلاء ما فوقھ خلاء وما تحتھ خلاء ۔ مطلب یہ ہے کہ کان اللہ ولم یکن معھ شیی ۔ ( یہ حدیث مشکوۃ میں ہے ) عما و ہوا کے معنی خلا کے ہیں ۔ لغت سے اس کی تصدیق ہوتی ہے ۔ ( 86 ) قرآن کریم امراض روحانیہ کے لئے نسخہ شفاء ہے : اکثر لوگ تحقیقات جدیدہ و دیگر امور دنیاوی کو قرآن میں تلاش کرتے ہیں اور بعض مدعی ہیں کہ سب کچھ قرآن میں ہے ، حالانکہ ان امور کی مثال ضروریات دین کے مقابلہ میں ایسی ہے جیسے کوئی حکیم محمود خاں کے پاس تپ دق کا مریض آئے اور اس کا جوتا بھی پھٹا ہوا ہو تو ظاہر ہے کہ ان کا یہ کام نہیں کہ اس کو بتائیں کہ جوتا گٹھوا لو ۔ بلکہ مرض کا نسخہ لکھنا ان کا کام ہے ۔ اگر وہ جوتا گٹھوانے کے لئے نہ کہیں تو ان کے کمال میں ذرا فرق نہیں آتا ۔ اگر کوئی ان پر اعتراض کرنے لگے کہ اچھے حکیم ہیں ، اندرونی امراض کا تو نسخہ لکھنے لگے اور ظاہری نقص یعنی جوتے کا ٹوٹا ہوا نہ بیان کر کے اس کی تدبیر نہیں بتائی ۔ تو ایسے شخص کو سب بے وقوف کہیں گے ۔ کیونکہ جوتے کا درست کرنا چمار کا کام تھا ۔ طبیب کو اس سے کیا علاقہ ؟ اسی طرح شریعت اور قرآن روحانی علاج ہیں ۔ اگر اس میں دنیاوی تحقیقات نہ ہوں تو