ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 183 اسی قدر ان کی نافرمانی سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی شفقت سب نبیوں سے زیادہ تھی ۔ دوسرے یہ کہ لطافت ادراک سے بھی زیادہ تکلیف ہوتی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم لطیف الادراک ہونے میں سب پر فائق ہیں ۔ ( 27 ) عورت کو ڈولی میں سوار ہونا درست ہے : فرمایا کہ بعض عورتوں نے ڈولی کی سواری کو اس لئے ناجائز سمجھ رکھا ہے کہ اجنبی مرد ہمارا وزن تولیں گے مگر یہ غلو ہے ، کیونکہ حدیث میں ہے کہ غزوہ بنی المصطلق میں حضرت عائشہ ہودج میں سوار ہوتی تھیں اور لوگ ہودج کو مع حضرت عائشہ کے اونٹ پر سوار کر دیتے تھے ، جس سے ڈولی کی اصل نکلتی ہے ۔ ( 28 ) کلمہ لکھی ہوئی چادر میت پر ڈالنا درست نہیں : فتح پور اعظم گڑھ سے ایک صاحب نے بذریعہ خط سوال کیا کہ ہمارے ہاں رسم ہے کہ مردہ پر جو چادرہ پردے کے لئے ڈالا جاتا ہے اس پر لا الھ الا اللہ محمد رسول اللہ مکتوب یا منقوش ہوتا ہے اور غرض اس کتابت یا نقش سے تحصیل برکت ہوتی ہے ، یہ جائز ہے یا نہیں ؟ مولانا نے فرمایا کہ پردے کے لئے کسی کپڑے کا استعمال اس کا ابتذال ہے ۔ اس لئے چادرہ منقوش کو پردے کے لئے استعمال کرنا بے ادبی ہے ۔ البتہ اگر اس چادر کو تہہ کر کے مردے کے سینے پر رکھ دیا جائے اور پردے کے لئے دوسرا چادرہ لے لیا جائے تو کچھ حرج نہیں ۔ اس پر میں نے عرض کیا کہ خاتم بھی ملبوسات میں سے ہے اور استعمال للبس ابتذال ہے اور اس پر بھی بعضے لا الھ الا اللہ منقوش کر لیتے ہیں ۔ فرمایا کہ اگر اس سے زینت یا مہر کرنا مقصود ہے تو جائز نہیں اور ابتذال اسی صورت میں ہوتا ہے اور اگر برکت کے لئے ہو تو وہ استعمال ابتذال نہیں ۔ پھر میں نے عرض کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے خاتم مبارک پر یہی منقوش تھا ۔ فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا چونکہ یہی نام مبارک تھا لہذا