ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 124 ہے اس کی ہوا بھی انہیں نہیں لگی ۔ ( 3 ) قرآن کریم کو مصری لہجے میں بلا قصد تغنی پڑھنا جائز ہے بعض لوگوں نے اپنا یہ شبہ بیان کیا کہ مصری لوگ قرآن کو لحن اور تغنی کے ساتھ پڑھتے ہیں اور یہ ممنوع ہے ۔ تو مصری لہجے میں قرآن پڑھنا بھی ممنوع ہو گا ۔ مولانا نے فرمایا کہ تغنی کی دو صورتیں ہیں ۔ ایک تو یہ کہ قواعد موسیقی پر منطبق کرنے کا قصد کیا جائے ۔ دوسرے یہ کہ قصد تو صرف تصحیح حروف اور تحسین صوت ہی کا ہو مگر وہ اتفاقا کسی قاعدہ موسیقی پر منطبق بھی ہو جائے ۔ سو اول صورت مذموم ہے اور دوسری محمود اور اس پر کسی قسم کا اعتراض کرنا صحیح نہیں ۔ دیکھو قرآن مجید اور حدیث شریف میں بعضے جملے ایسے ہیں کہ ان میں مصراعیت کی شان ہے اور بعض بالکل موزون ہیں لیکن وہ چونکہ بلا قصد ہیں اس لئے یہ اعتراض نہیں کیا جا سکتا کہ یہ وما علمناہ الشعر کے خلاف ہیں ۔ پس جس طرح شعر وہ ہے جس میں قصد وزن کا ہو نہ وہ جس میں اتفاقا وزن ہو جائے ۔ اسی طرح تغنی میں بھی تفصیل ہے ۔ ( 4 ) جس شخص کو جس وقت حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بعثت کی خبر پہنچے ، ایمان لانا ضروری ہے : ایک صاحب نے ایک مرتبہ سوال کیا کہ یہ تو میرا اعتقاد ہے کہ جناب رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی بعثت عام ہے لیکن یہ خلجان ہوتا ہے کہ امریکہ میں نہ تو خود حضور صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لے گئے اور نہ صحابہ کرام میں سے کسی کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے وہاں بھیجا ۔ کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو ضرور کہیں منقول ہو جاتا ، حالانکہ منقول نہیں ۔ نیز امریکہ کا حال بہت بعد میں معلوم ہوا ہے کہ ایک جہاز غلط رستے پر ہو لیا تھا اور وہ وہاں پہنچ گیا اور اس کو معلوم ہوا کہ یہاں بھی کچھ لوگ رہتے ہیں ۔ جب وہاں آپ