ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 93 کی ایسی حالت ہو جاتی ہے کہ اس کو بالکل ہوش نہیں رہتا ۔ تو اس حالت میں وضو رہتا ہے یا نہیں ؟ مولانا نے فرمایا کہ اذکار و اشغال بغیر تعلیم کے ہر گز نہ کرنے چاہئیں کہ ان سے بسا اوقات ضرر ہو جاتا ہے ۔ وہ طالب علم از خود ذکر کیا کرتا تھا ۔ ( 159 ) ابن السبیل کا حق سب پر علی الکفایہ ہوتا ہے : فرمایا کہ مہمان دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ ایک تو وہ کہ خاص کسی ملاقات کے لئے اس کے پاس آئیں ۔ اس کا حق تو صاحب خانہ پر ہوتا ہے ۔ دوسرے وہ کہ ابن السبیل ہوں اور رستے میں کسی سے ملاقات بھی کر لیں ۔ اس قسم کے لوگوں کا حق علی سبیل الکفایہ سب پر ہوتا ہے ، کسی شخص معین پر نہیں ہوتا ۔ ( 160 ) بعض جاہلانہ کلمات سے ایمان چلا جاتا ہے : فرمایا کہ ان جاہل فقیروں کی زبان سے بعض اوقات ایسے کلمات صادر ہوتے ہیں کہ ان سے ایمان بھی جاتا رہتا ہے ۔ چنانچہ تھانہ بھون سے ایک شخص پیران کلیر گئے تھے ۔ وہ بیان کرتے تھے کہ میں جا رہا تھا اور چند فقیر بیٹھے ہوئے بھنگ وغیرہ پی رہے تھے ۔ مجھے بلا کر کہا کہ سنو آج تم کو ایک راز بتلائیں ۔ وہ یہ کہ جب خدا تعالی نے ارواح کو جمع کر کے احکام صادر فرمائے تو فقراء تو قریب تھے اور علماء دور تھے ۔ تو فقراء نے تو سنا بنگ بوزہ اور علماء نے سنا نماز روزہ ( نعوذ باللہ من تلک الخرافات ) ( 161 ) متوکلین پر شیطان کا داؤ نہیں چلتا : فرمایا کہ اسی طرح ایک اور قصہ مشہور ہے کہ ایک جاہل فقیر نے اپنے مرید کو یہ تعلیم کیا کہ یا شیطن یا شیطن کا وظیفہ پڑھا کرو اور چالیس دن تک اس کو پڑھو ۔ چنانچہ اس نے پڑھا ۔ جب چالیس روز پورے ہو گئے تو شیطان اس کے پاس آیا اور کہا کہ مجھ کو کیوں پکارا کرتے ہو ؟ اس نے کہا کہ کل بتلاؤں گا اور اپنے پیر