ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 217 کل نہ ہو تو کچھ حصہ بجائے کھیل کود میں گزارنے کے کسی بزرگ کی صحبت میں صرف کریں ۔ " خاکسار کا ایک لڑکا اور ایک بھانجا مدرسہ انگریزی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اس وقت گرمیوں کی چھٹی میں گھر پر آئے ہیں ۔ الحمد للہ دونوں لڑکے حافظ قرآن ہیں ۔ عربی شروع کرائی تھی لیکن سلسلہ تعلیم کا کچھ ایسا بے ترتیب رہا کہ وقت زیادہ گزر گیا اور مجبورا مدرسہ میں داخل کئے ۔ حضور اگر اجازت عطا فرما دیں تو دونوں لڑکے خدمت بابرکت میں روانہ کئے جائیں کہ زمانہ تعطیل حضور کی خدمت میں گزاریں اور فیض صحبت سے سعادت ابدی حاصل کریں ؟ اھ اس پر یہ جواب تحریر فرمایا : ( جواب ) عزم مبارک متعلق بصاحبزادگان بے حد مسرت ہوئی ۔ سر آنکھوں سے ان کی خدمت کے لئے حاضر ہوں ، لیکن مشورتا اتنا عرض کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ اگر وہ اپنے حسن فہم کے اعتبار سے ذی رائے بھی ہیں تو جو مصلحت ان کے یہاں بھیجنے کی ہے اس کا حاصل ہونا اس پر موقوف ہے کہ ان کو از خود بھی رغبت اور شوق ہو ، یہی نہیں کہ صرف بزرگوں کے فرمانے سے راضی ہو جائیں ورنہ مصلحت نہ ہو گی ۔ ( 43 ) بخل مطلقا مذموم نہیں ۔ فرمایا ہمارے حضرت حاجی صاحب فرماتے تھے کہ بخل مطلقا مذموم نہیں ۔ اگر صرف کرنا بے موقع ہو تو وہاں بخل محمود ہے اور نہیں تو غیر محمود ۔ اسی طرح اخلاق میں سے کوئی خلق مطلقا مذموم نہیں ہے ۔ اپنے موقع سے محمود اور بے موقع مذموم ۔ ( 44 ) اخلاق رذیلہ کا ازالہ نہیں ، امالہ مقصود ہے : اکثر لوگ اخلاق رذیلہ کو زائل کراتے ہیں اور پھر اخلاق محمودہ پیدا کراتے ہیں ۔ ہمارے حضرت فرماتے تھے کہ ازالہ بالکلیھ نہیں چاہئے ، کیونکہ جب اس خلق کی ضرورت ہو گی تو کیا کرے گا ( مثلا شہوت ) بلکہ تعدیل چاہئے ۔