ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 87 زیادہ تعظیم نہ کیا کریں ، کیونکہ یہ نوعمر ہیں ۔ ایسا نہ ہو کہ ان میں عجب پیدا ہو جائے ۔ ( 144 ) فضولیات میں مشغولی اچھی نہیں : فرمایا کہ بعض لوگ مجھ سے سوال کیا کرتے کہ کوا حلال ہے یا حرام ؟ میں ان سے سوال کیا کرتا کہ کیا اسے کھانے کا ارادہ ہے ؟ وہ کہتے کہ صاحب بھلا اس کو کب کھانے لگے ۔ میں کہتا کہ جب ارادہ کھانے کا نہیں تو پھر کیوں پوچھتے ہو ؟ کیونکہ یہ مسئلہ فروع میں سے ہے اصول میں سے نہیں کہ قیامت میں پوچھ ہو کہ اس کی نسبت کیا اعتقاد رکھا تھا ۔ غرض میری یہ تھی کہ عوام الناس کو علماء پر جرات نہ ہو اور فضول میں مشغول نہ ہوں ۔ ( 145 ) قرآن مجید کے ادب میں تقوی کا لحاظ چاہئے : فرمایا کہ ایک مرتبہ عبدالرحمن خان صاحب ( مرحوم ) نے قرآن شریف طبع کرنے کے لئے ایک قسم کا کاغذ منگایا کہ اس پر گھوڑے کی تصویر تھی ، لیکن ایسی تھی کہ دیکھنے میں بظاہر تمیز نہ ہوتی تھی کہ یہ تصویر ہے ۔ مجھ سے مسئلہ دریافت کیا ۔ میں نے اس کے جواز کا فتوی دے دیا ، کیونکہ فقہاء غیر مستبین کو منع نہیں کرتے ۔ رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ کلام اللہ پر گھوڑا کھڑا ہے ۔ صبح کو میں نے خان صاحب سے کہا کہ اگرچہ فتوی وہی ہے مگر تقوی کے خلاف ہے ۔ ( 146 ) تعویذ کے ساتھ تدبیر بھی کرے : ایک شخص حضرت مولانا سے تعویذ لینے آیا کہ اس کی بہو ( زن پسر ) اس کی اطاعت نہیں کرتی ۔ مولانا نے فرمایا کہ اس کا تعویذ یہ ہے کہ تم اس کو اور اپنے لڑکے کو جدا کر دو ۔ پھر نہایت درجہ مطیع ہو جائے گی ۔ دوسرے میں خود تعویذات اور عملیات نہیں جانتا ۔ ہاں دعا کرا لو مگر ان امور میں دعا و تعویذ کا اثر اتنا ہی ہے کہ اگر کوئی تدبیر کرے تو یہ اس میں معین ہو جاتے ہیں ۔ باقی فقط تعویذ اور دعا پر اکتفا