ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 195 صاحب کمال ہیں ۔ لیکن مسئلہ وحدۃ الوجود کے متعلق ان حضرات نے بعض ایسی متوحش تعبیرات کی ہیں جن سے یہ شبہ ہوتا ہے کہ یہ حضرات مغلوب حال ہیں اور مغلوب حال ہونا علامت نقص ہے ۔ پس اگر یہ لوگ اصحاب کمال ہیں تو یہ مغلوبیت کیوں ہے اور مغلوبیت ہے تو ان کو صاحب کمال کیوں کہا جاتا ہے ؟ ارشاد فرمایا کہ بھائی ! مغلوب حال ہونا کمال کے منافی نہیں ۔ بعضے صاحب کمال بھی بعض اوقات کسی خاص کیفیت سے مغلوب ہو جاتے ہیں ۔ ہاں مغلوب الحال ہونا تکمیل کے ضرور منافی ہے ۔ یہ حضرات اصحاب کمال ہیں اصحاب تکمیل نہیں ۔ اس کی ایسی مثال ہے کہ ایک بہت بڑا متبحر عالم کسی دقیق مسئلے کے مطالعے اور حل میں مستغرق ہے ۔ سو زمانہ استغراق میں بھی اس کا تبحر جاتا نہیں رہا ۔ لیکن وہ اس وقت تعلیم کے قابل نہیں ۔ ( 52 ) تکوینی حادثات حکمتوں پر مبنی ہوتے ہیں : فرمایا کہ مولانا محمد یعقوب صاحب رحمۃ اللہ علیہ ایک ملحد کی نسبت فرماتے تھے کہ لوگ تمنا کرتے ہیں کہ وہ مر جائے اور میں تمنا کرتا ہوں کہ وہ زندہ رہے ۔ وجہ یہ ہے کہ جب تک زندہ ہے اس وقت تک اگر دس محب اور بات بنانے والے ہیں تو پچاس آدمی اس کے عیب دیکھنے اور اترے پترے کھولنے والے بھی ہیں ۔ مر جائے گا تو محبین رہ جائیں گے ، ناقدین کی جماعت کم ہوتی جائے گی ۔ نتیجہ یہ ہو گا کہ ایک روز محبین کی بدولت وہ بزرگوں میں شمار ہونے لگے گا ، عیبوں پر پردہ پڑ جائے گا ۔ ( 53 ) طاعت کو طاعت کا ذریعہ بنانے میں مضائقہ نہیں : میں نے عرض کیا کہ سنن میں قرآن شریف کو مسلسل پڑھنا بغرض حفظ قرآن شریف جائز ہے کہ نہیں ؟ فرمایا کہ جائز ہے ۔ کیونکہ حفظ قرآن شریف بھی