ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 167 انتقال پیشتر ہوا ہے یا حضرت حوا کا اور دونوں کے انتقال میں کس قدر زمانہ بیچ میں گزرا ہے ۔ ج ۔ میں نے کہیں نہیں دیکھا ۔ ( 69 ) 13 سال کے لڑکے کا پورا ٹکٹ لینا ضروری ہے : س : جہاز اور ریل میں 12 برس تک عمر کے بچے سے نصف کرایہ لیتے ہیں ۔ ہمارے ساتھ ایک 13 برس کا لڑکا ہے ۔ اس کو ہم نے کرایہ دے کر ٹکٹ ماسٹر کے پاس بھیجا ۔ اس نے صورت دیکھ کر آدھا کرایہ کا ٹکٹ دیا ۔ اس معاملے میں ہم کو مواخذہ آخرت کے خوف سے پورا کرایہ دلوانا ضروری ہو گا یا نہیں ؟ ج : ضروری ہے ۔ (70) اولاد کو قصدا ضرار کی نیت سے وارثت سے محروم کرنا درست نہیں س : بالغ اولاد نامعقول ہونے کی وجہ سے ایک شخص چاہتا ہے کہ وہ اپنے اموال کو کسی نیک کام میں تمام صرف کر جائے ۔ اس سے وہ عنداللہ ماخوذ ہو گا یا نہیں ، یا کہ مختصر ان کے لئے چھوڑ کر باقی راہ حق میں صرف کرے ؟ ج : اگر قصدا ضرار نہ ہو تو کچھ حرج نہیں ۔ ( 71 ) ولایتی دودھ کا استعمال درست ہے : س : ولایتی دودھ کا استعمال جائز ہے یا نہیں ۔ ایک مبصر عادل نے کہا تھا کہ وہ فقط دودھ اور دوہارہ ( یہ لفظ پڑھا نہیں گیا مگر مراد اس سے کوئی پاک چیز ہے ) چینی سے تیار کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ اس کا نسخہ بھی بتلایا تھا ۔ ج : اس حالت میں کچھ حرج نہیں ۔ ( 72 ) بوڑھوں سے پردہ کرنے کی زیادہ ضرورت ہے : فرمایا کہ میرے خیال میں اجنبی معمر شخص سے اجنبی عورت کو پردہ کرنا بہ نسبت جوان کے زیادہ ضروری ہے اور وجہ اس کی یہ ہے کہ جوان آدمی میں اگر