ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 221 ( 52 ) جس کو قرض سے نفرت نہ ہو بڑا بے حمیت ہے : فرمایا قرض بڑی تکلیف کی چیز ہے ۔ اگر مر جائے تو روح جنت میں جانے سے معلق رہتی ہے ۔ جس کو قرض سے نفرت نہ ہو بڑا بے حمیت ہے ۔ اپنا بار دوسرے پر ڈال کر خود ہلکا رہنا بے حمیتی نہیں تو اور کیا ہے ؟ ( 53 ) آٹا چھاننے کی اجرت بصورت آٹا دے سکتے ہیں : سوال : پسا ہوا آٹا چھاننے کی اجرت اگر یوں ٹھہرائی جائے کہ نصف سیر آٹا دیں گے تو یہ صورت قفیز طحان میں داخل ہو کر ناجائز ہو گی یا نہیں ؟ فرمایا قفیز طحان میں ناجائز وہ صورت ہے جہاں یہ شرط ہو کہ اسی آٹے میں سے دیں گے ۔ لیکن اگر مطلقا آٹھا ٹھہرایا گیا تو کوئی حرج نہیں ، جائز ہے ۔ پھر خواہ اسی میں سے دیدے ۔ پس صورت مسئولہ میں جب آٹا چھاننے کی اجرت آٹا ٹھہرا تو یہ شرط تو ہوتی نہیں کہ اسی آٹے میں سے دیا جائے گا ۔ البتہ عادت یہی ہے کہ اسی میں سے دے دیتے ہیں ۔ لیکن المعروف کالمشروط کا شبہ نہ کیا جاوے ، کیونکہ اس کے ساتھ ہی یہ بھی عادت ہے کہ اگر ویسا ہی دوسرا آٹا بھی دیا جائے تو عذر نہیں کیا جاتا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اسی آٹے میں سے لینا شرط یا حکم شرط میں نہیں بلکہ اتفاقی بات ہے اب اگر بلا شرط اسی آٹے میں سے دے دیا جائے جب بھی جائز ہے ، کیونکہ شرط کا اثر یہ ہوتا ہے کہ وہاں خلاف کرنے سے مطالبہ کیا جا سکے ۔ ( 54 ) میں منشاء فعل کو دیکھتا ہوں : بعض لوگ خطاواروں کی سفارش کرتے ہیں تو وہ صرف فعل کو دیکھتے ہیں اور میری نظر منشاء فعل پر ہوتی ہے کہ ایسا فعل سرزد کس سبب سے ہوا ۔ وہ سبب کس درجہ کا ہے اور دوسرے لوگ اس کو فعل لازم سمجھتے ہیں اور میں متعدی خیال کرتا ہوں ۔ دوسروں کو ضرر پہنچتا ہے ۔ ایسے شخص کو مدرسہ میں رکھنا نہیں چاہتا جس