ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 288 ( 89 ) بلا حاجت شدیدہ تصویر کھنچوانا حرام ہے : ایضا ۔ کسی مقام کی روئیداد آئی اور اس کے شروع میں ایک تصویر تھی ۔ ملاحظہ فرما کر بہت پریشان ہوئے اور فرمایا لوگوں سے بالکل دین جاتا رہا ۔ مسخ ہو گئے تدین کی بو بھی نہیں پائی جاتی ، بجائے حمد و نعت کے تصویر کھینچی ، لوگ ایسے امور پر نظر بھی نہیں کرتے ۔ ان کے نزدیک بجز ڈاکہ زنا وغیرہ کے باقی سب حلال ہیں ، نعوذ باللہ تعالی من ذلک ۔ پھر اس تصویر کے چہرہ پر کاغذ چسپاں کرا دیا اور فرمایا میرے نزدیک بالکل اس ورق کے پھاڑ ڈالنے سے یہ کاغذ چسپاں کر دینا زیادہ مصلحت ہے کہ جو شخص دیکھے گا اس کو تنبیہہ ہو گی اور معدوم ہو جانے میں یہ تنبیہہ حاصل نہیں ہوتی ( 90 ) عبارت آرائی ناپسندیدہ ہے : ایضا ۔ فرمایا مجھ کو آج کل کی نئی عبارت سے از حد نفرت ہے ، عجیب رنگ کی عبارت ہوتی ہے ، مغالطات جھوٹی باتیں باطل کو حق کے پیرایہ میں دکھا دینا اس کا خاصہ ہے ۔ کسی بڑے مکار شخص نے ایجاد کی ہو گی ۔ ( 91 ) سونے کی صورت میں وضو دوبارہ کرے : ایضا ( وقت عشاء ) فرمایا فقہاء نے جو صورتیں نوم کی ایسی بیان کیں کہ نواقض نہیں ۔ اس زمانہ میں مقتضائے احتیاط یہ ہے کہ ان میں بھی وضو کرے ۔ اس وجہ سے کہ آج کل قوی ضعیف ہو گئے ہیں ۔ ( 92 ) بے حیائی دین سے دور کر دیتی ہے : 4 شعبان المعظم 1331ھ یوم چہار شنبہ وقت صبح ۔ اس زمانہ میں بے شرمی ، بے حیائی اور بد دینی ، بد اخلاقی اتنی کر گئی ہے کہ لوگوں کو حرام قطعی میں حلال ہونے کا احتمال ہے ۔ چنانچہ آج خط آیا ، لکھا ہے کہ ایک شخص کی زوجہ حائضھ ہے