ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 194 ( 49 ) تکلم کے لئے زبان کا ہونا ضروری نہیں : ایک ہندو نے یہ سوال کیا کہ جب خدا تعالی کی زبان نہیں تو وہ کس ذریعہ سے کلام فرماتا ہے ، کیونکہ بدون زبان کے بولنا محال ہے ۔ فرمایا کہ اس کا ما حصل یہ ہے کہ کلام بدون آلہ کے نہیں ہو سکتا تو ہم پوچھتے ہیں کہ جب آپ کے خیال میں زبان کلام کرتی ہے تو وہ متکلم ہوئی تو ہم کو بتلائیے کہ اس کے لئے زبان کہاں اور جب زبان بغیر آلہ کے بول سکتی ہے تو خدا تعالی کیوں نہیں کلام فرما سکتے ۔ ( 50 ) تضاعف اجر اصالتا تلاوت پر ہوتا ہے : فرمایا کہ یہ جو حدیث میں آیا ہے کہ ایک دفعہ یس پڑھنے سے دس قرآن کا ثواب ملتا ہے ، اس کے متعلق لوگوں نے یہ لکھا ہے کہ دس قرآن مجید سے وہ دس قرآن مراد ہیں جن میں یس نہ ہو ۔ کیونکہ اگر ان میں بھی یس مانی جائے تو اس یس کا بھی اسی طرح ثواب ملنا چاہئے اور علی ہذا اس یس کے ضمن میں جو قرآن شریف ہیں ان کی یس کا بھی ثواب ملنا چاہئے اور یہ تسلسل ہے جو کہ محال ہے ۔ فرمایا کہ اگر اس تقریر کے موافق بے یس کے قرآن مانے جائیں تو لازم آتا ہے کہ ایک قرآن شریف کا بھی ثواب نہ ملے ۔ کیونکہ جب ہر قرآن شریف سے یس نکل گئی تو وہ قرآن شریف کہاں رہا ۔ کیونکہ ارتفاع جز سے ارتفاع کل ہو جاتا ہے ، بلکہ بہتر یہ ہے کہ یوں کہا جائے کہ حدیث میں جو ثواب کا بیان ہے تو اس یس کے ثواب کا بیان ہے جو قصدا پڑھی جائے نہ اس کا جو ضمنا پڑھی جائے ۔ پس اس دس قرآن شریف میں جو یس ہے وہ ضمنی ہے ۔ اس پر مضاعفت اجر کا وعدہ نہیں ، اس لئے تسلسل لازم نہ آئے گا ۔ ( 51 ) کسی وقت مغلوب الحال ہونا کمال کے منافی نہیں : 3 شوال 1329ھ ۔ میں نے عرض کیا کہ فلاں فلاں بزرگ بڑے بڑے