ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 64 ہو سکتا ہے کہ دنیا میں ہزاروں انسان اپنے سے افضل اور اعلی موجود ہیں ۔ پھر ترفع اور خود بینی کے کیا معنی ۔ ( مولانا کا اسی مال و جاہ میں ایک قطعہ خوب ہے ۔ بہ توضیح ملفوظ نمبر ( 56 ) : آفریں تجھ پہ ہمت کوتاہ طالب جاہ ہوں نہ طالب مال مال اتنا کہ اس سے ہو خور و نوش جاہ اتنی کہ بس نہ ہوں پامال ( 84 ) غیر مسلموں کے رد میں دلائل عقلی سے بات کرنی چاہئے ایک شخص نے آریوں کے رد میں ایک کتاب لکھی تھی جس میں دلائل عقلیھ قطعیھ لکھنے کی کوشش کی تھی ۔ لیکن اکثر وہ دلائل محض اقناعیات تھے ۔ اس کی بابت مولانا نے فرمایا کہ دلائل عقلی ایسے ہونے چاہئیں کہ ان کا کوئی جزو بھی اقناعی نہ ہو ورنہ وہ دلائل عقلی نہ رہیں گے اور اس سے یہ خرابی پیدا ہو گی کہ دوسرے لوگ یوں سمجھ لیں گے کہ اہل اسلام کے پاس صرف اسی قسم کے دلائل ہیں ۔ ( 85 ) مادری زبان سے فہم آسان ہوتا ہے : فرمایا کہ نہایت افسوس ہے کہ بعضے انگریزی خوانوں کی یہ حالت ہو گئی ہے کہ اگر کوئی مضمون انگریزی میں لکھا جاتا ہے تو وہ اس کو دیکھتے ہیں اور اگر اردو میں ہو تو نہیں دیکھتے اور اس کو بے وقعت سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ اردو ان کی مادری زبان ہے جس سے سمجھنا زیادہ آسان ہے ۔ ( 86 ) کسی کے لحاظ میں حکم خداوندی کو توڑنا نہایت قبیح ہے : ایک مرتبہ نیاز محمد نے آ کر ایک نسخے کے بعض اجزاء کے متعلق بیان کیا کہ حکیم صاحب نے فرمایا ہے کہ ارنڈ کے پتے ریل پر سے لے آؤ ۔ یہ سن کر مولانا کا چہرہ مبارک متغیر ہو گیا اور فرمایا کہ تم نے حکیم صاحب سے یہ کیوں نہیں کہا کہ وہاں