ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 182 انواع محبت کے جدا جدا ہیں ۔ چنانچہ بیوی سے اور نوع کی محبت ہوتی ہے اور ماں سے اور قسم کی ۔ بیٹی سے اور نوع کی ، اسی طرح مرشد سے اور قسم کی محبت ہوتی ہے اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے اور نوع کی اور خدا تعالی سے اور نوع کی ۔ یعنی مرشد پیش نظر ہوتا ہے اس لئے اس کے ساتھ ایک قسم کا شوق اور جذب ہوتا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم چونکہ پیش نظر نہیں ہیں محض حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا تصور آپ کے حلیہ وغیرہ سے ہو سکتا ہے ، اس لئے اس قسم کا شوق اور جذب نہیں ہے ۔ لیکن اس کے نہ ہونے سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ کے ساتھ محبت کامل نہیں اور خدا تعالی کا چونکہ تصور بھی بالکنھ نہیں ہو سکتا اس لئے جو آثار ایسے متصور کی محبت پر مرتب ہوں گے وہاں بھی ہونا ضروری نہیں لیکن کامل وہ بھی ہے ۔ ( 25 ) بطیخ کا ترجمہ تربوز ہے : ایک صاحب نے فرمایا کہ جناب نے نشر الطیب میں بطیخ کا ترجمہ تربوز فرمایا ہے اور شراح حدیث نے راجح ترجمہ اس کا خربوزہ لکھا ہے ۔ مولانا نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے حدیث شریف میں ارشاد فرمایا ہے کہ کھجور کی گرمی سے اس کی سردی منکسر ہو جاتی ہے اور سرد تربوز ہوتا ہے نہ کہ خربوزہ اور فتح الباری نے جو یہ لکھا ہے کہ وہ خربوزہ ہی تھا مگر خام تھا تو اول تو اس کے خام ہونے کے لئے نقل کی ضرورت ہے دوسرے اس کو ثابت کرنا بہت مشکل ہے کہ خربوزہ خام سرد ہوتا ہے ۔ ( 26 ) لطیف الادراک کو زیادہ تکلیف ہوتی ہے : حدیث شریف : مآ اوذی نبی کما اوذیت پر شبہ ہوتا ہے کہ حضرت نوح علیہ السلام کو تو نو سو پچاس برس تک کفار نے ایذا دی اور ایذاء بھی سخت سخت ۔ جواب یہ ہے کہ یہ قاعدہ ہے کہ اپنے متعلقین پر جس قدر شفقت ہوتی ہے