ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 218 ( 45 ) انتظام کے لئے تھوڑے سے بخل لغوی کی ضرورت ہے : جس کے مزاج میں بخل بالکل نہ ہو وہ منتظم نہیں ہو سکتا ۔ انتظام کے لئے تھوڑے سے بخل لغوی کی ضرورت ہے ۔ البتہ زیادہ بخل مذموم ہو گا ۔ ( 46 ) تناسخ محال شرعی ہے : فرمایا لوگ تناسخ کو محال عقلی کہتے ہیں ۔ یہ امر میری سمجھ میں نہیں آیا ۔ البتہ محال نقلی ضرور ہے کہ شرع میں اس کی نفی کی گئی ہے ۔ ایک مرتبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے نفی تناسخ پر اس آیت سے استدلال کیا : قالوا ربنا امتنا اثنتین و احییتنا اثنتین صورت استدلال ہے کہ قیامت میں یوں کہیں گے کہ اب رب ! تو نے ہمیں دو مرتبہ موت دی ۔ یعنی دو بار عدم کی حالت میں رکھا ۔ عدم اصلی اور موت طبعی اور دو مرتبہ حیات دی ۔ یعنی وجود دیا ، ایک پیدا کرنا ، دوسرا قیامت میں دوبارہ زندہ کرنا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ صرف دو وجود اور دو عدم واقع ہوئے ہیں ۔ اگر تناسخ واقع ہوتا تو غیر متناہی اعدام اور وجودات ہوتے ۔ اس صورت میں دو موت اور دو حیات کے کوئی معنی نہ تھے ۔ جاگنے کے بعد بھی اب تک کوئی خدشہ واقع نہیں ہوا اور یہ استدلال صحیح ہے ۔ ( 47 ) کل شیء کے عموم میں مادہ اور روح بھی داخل ہیں : کسی نے پوچھا کہ حدوث مادہ و روح پر کوئی صریح دلیل بھی ہے ؟ فرمایا بعض احکام ضروریات دین میں سے ہوتے ہیں ۔ ایسے احکام کے لئے نص صریح کی حاجت نہیں ۔ جیسے پانچ وقت کی نماز یا ان کی رکعات کی تعداد یا عالم کا حدوث ۔ ضروریات دین سے ایسے امور مراد ہیں جس کے عام مسلمین بلا خلاف قائل رہے ہوں ۔ پس اگر حدوث ارواح یا حدوث مادہ کی دلیل کوئی نص صریح بھی نہ ہوتی تب بھی اتنا کافی تھا کہ بلا نکیر عامہ مسلمین زمانہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے برابر اس کے قائل