ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 79 ( 127 ) مصیبت میں مبتلا ہونا مبغوض ہونے کی دلیل نہیں : فرمایا کہ جو لوگ بلا اور مصیبت میں مبتلا ہوں ان کی نسبت یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ یہ خدا کے نزدیک مبغوض ہیں اور ہم چونکہ بلا میں مبتلا نہیں اس لئے مرحوم ہیں ۔ اس لئے کہ کبھی نیک لوگوں پر بھی بلا نازل ہوتی ہے تاکہ پاک صاف ہو کر خدا تعالی کے پاس جائیں اور بعض کو اتمام حجت عذاب کے لئے دنیا میں چھوڑ دیا جاتا ہے اور فرمایا کہ یہ نعمت و بلا نیک و بد کو پہچاننے کا طریقہ نہیں ہے ۔ چنانچہ اس کا علامت نہ ہونا ارشاد ہے ۔ فاما الانسان اذا ماابتلاہ ربھ فاکرمھ و نعمھ فیقول ربی اکرمن ۔ واما اذا ماابتلاہ فقدر علیھ رزقھ فیقول ربی اھانن ۔ کلا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ تمیز کا طریقہ یہ نہیں ہے ، بلکہ طریقہ اس کا محض فرمانبرداری اور نافرمانی ہے ۔ ( 128 ) شرارتی لوگ افلاس میں بھی شرارت کرتے ہیں : ایک بار فرمایا کہ الحمدللہ امسال ہمارے قصبے کے لوگوں نے تعزیہ نہیں بنایا لیکن اس کا سبب فقط ان کی ہمت ہی نہیں ہے بلکہ حضرت افلاس نے بھی بہت مدد کی ۔ نیز فقط افلاس بھی مانع نہیں ہو سکتا جب تک کہ ہمت نہ ہو ، کیونکہ جن کے قلب میں بدمعاشی ہوتی ہے وہ افلاس میں بھی شرارت کرتے ہیں ۔ ( 129 ) محض ظن سے کوئی بات نہ کرنی چاہئے : ایک روز اپنے ایک عزیز سے ایک عورت کے بارے میں جس نے بیعت کی درخواست کی تھی اور مولانا نے اس کو پرچہ شرائط بھیجا تھا اور وہ پرچہ پہنچنے سے پہلے چلی گئی تھی دریافت کیا ۔ وہ کہنے لگے کہ میرے خیال میں تو یوں آتا ہے حضرت مولانا مدظلہ اس کو سن کر متغیر ہو گئے اور فرمایا کہ اپنے خیالات و تخمینات نہ بیان کیا کرو ۔ جس بات پر تیقن نہ ہو اس کا دعوی کرنا جائز نہیں ہے ۔ جس بات پر انسان کو