ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 30 ( 13 ) محض تعلیم سے تربیت نہیں ہوتی : فرمایا کہ محض تعلیم اور تدریس یا بڑا عالم فاضل ہو جانے سے انسانیت نہیں آتی ، بلکہ اس کے لئے بزرگان دین کی صحبت اور طبیعت کی سلامتی کی بھی ضرورت ہے ۔ ( 14 ) قرآن و حدیث میں معاشرت کے تمام احکام موجود ہیں : ایک مرتبہ فرمایا کہ میرا ارادہ آداب معاشرت میں ایک کتاب لکھنے کا ہے اور خیال ہے کہ طالبین کو دوسرے اوراد و اشغال سے قبل اس کی تعلیم دی جائے تاکہ ان کے تہذیب اخلاق میں معین ہو ۔ اس کے بعد فرمایا کہ اکثر لوگوں کا یہ خیال ہے کہ معاشرت وغیرہ طبیعت کے اقتضاء پر ہے ۔ حالانکہ یہ خیال غلط ہے ۔ حضرت شارع علیہ السلام نے کسی بات کو چھوڑا نہیں ، سب کچھ بتلا دیا ہے اور وہ سب قرآن و حدیث میں موجود ہے ۔ لیکن اس کے سمجھنے کے لئے استعداد اور طبع سلیم کی ضرورت ہے ۔ ( 15 ) قیدیوں کی تیار شدہ چیزیں استعمال نہ کرنا بہتر ہے : فرمایا کہ کفار کے جیل خانوں میں جو مجرموں سے مختلف چیزیں تیار کرائی جاتی ہیں ان کا خریدنا بلا خلا جائز ہے ، کیونکہ وہ لوگ تمام شرائع کے مکلف نہیں ہیں ۔ البتہ مسلمانوں کی ریاست میں جو جیل خانے ہیں ان میں تیار شدہ چیزیں بہتر یہ ہے کہ استعمال نہ کی جائیں ۔ مگر از روئے فتوی بوجہ اس کے کہ مادہ ان اشیاء کا اہل ریاست کا مملوک ہے ، حلال کہا جائے گا ۔ البتہ اجر مثل ان کے ذمہ رہے گا اور اسی وجہ سے ان چیزوں میں ایک گونہ خبث ہو گا ۔ مگر مغصوب کے درجے میں نہ ہو گا ۔ پھر فرمایا کہ میں ایک مرتبہ بہاولپور گیا تو وہاں قیدیوں کو پنکھا کھینچنے کے لئے بلایا گیا ۔ ایک دو روز تک تو مجھے معلوم ہی نہیں ہوا کہ یہ قیدی ہیں ۔ بعد کو جب معلوم ہوا تو