ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 180 یعنی مطیع کے لئے اچھا اور بعض کے لئے یعنی عاصی کے لئے برا ۔ ( 19 ) قربانی کی رقم کسی اور مد میں خرچ کرنا جائز نہیں : ایک مولوی صاحب نے قربانی کی رقم کو مجروحان ترکی کی مدد کے لئے بھیجنے کے متعلق ایک فتوے کے جواب میں یہ لکھا تھا کہ ایام اضحیہ میں تو اس رقم کو نہ دے ۔ لیکن ایام اضحیہ گزرنے دے اور قربانی نہ کرے ۔ جب وہ دن گزر جائیں تو وہ رقم مجروحان ترکی کو دے ۔ اس کو سن کر مولانا نے فرمایا کہ یہ بالکل لغو ہے اور معصیت کی تعلیم ہے اور اس کی ایسی مثال ہے جیسے کہ شبہ عمد میں فقہاء نے دیت کے ساتھ کفارہ کو بھی لکھا ہے ۔ تو کوئی شخص فقراء کی خیر خواہی کر کے کسی کو یہ مشورہ دے کہ فلاں شخص کو لاٹھی سے مار دے ۔ پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا دو ۔ ( 20 ) ترک تقلید ناجائز ہے : ایک صاحب نے پوچھا کہ فروع میں شیخ کی مخالفت جائز ہے یا نہیں ؟ فرمایا کہ جزئی معین کیجئے ۔ انہوں نے کہا کہ مثلا فاتحہ خلف الامام پڑھنا بغیر اس کے کہ کسی مجتہد کا مقلد ہو فرمایا کہ ترک تقلید چونکہ خود شریعت کی مخالفت ہے ۔ کما حقق فی محلہ اس لئے ناجائز ہے ۔ ( 21 ) گائے کا ذبح کرنا شعائر اسلام سے ہے : ایک مولوی صاحب نے حضرت مولانا خلیل احمد صاحب مدظلہ پر اعتراض کیا کہ انہوں نے ایک فتوے میں ذبح بقر کو شعائر اسلام میں سے لکھا ہے ۔ حالانکہ محض عادات سے ہے ۔ مولانا نے فرمایا ک صحیحین کی حدیث ہے : من صلی صلوتنا واستقبل قبلتنا واکل ذبیحتنا ۔ آخر یہ اکل ذبیحتنا کیوں فرمایا ۔ معلوم ہوا کہ بعض عادات بھی کسی عارض سے شعائر اسلام میں سے ہو جاتی ہیں ۔ چنانچہ فی الحال جو لوگ اس کو مانع ہیں یہ دیکھئے کہ اس کا سبب کوئی ملکی مصلحت