ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 43 ایک یا دو مرتبہ محفل مولد کرتے ہیں اور اسی حرام مال کو اس میں صرف کرتے ہیں ۔ حالانکہ اگر ان کے اخلاق اور حالات کو دیکھا جائے تو نہ اعتقاد درست ہے نہ اعمال ظاہر نہ اعمال باطن ۔ ملبوسات اور ماکولات سب میں خلاف شرع ، پاجامہ ، اچکن ، دستار ، کلاہ ، ریش ، غرض جس چیز کو دیکھئے شریعت کے خلاف ۔ پھر سمجھتے ہیں کہ ہم محب رسول صلی اللہ علیہ و سلم ہیں حاشا و کلا اور فرمایا کہ ہمارے دوستوں میں ایک شخص مولد کے بہت ہی شائق تھے ۔ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو خواب میں دیکھا ۔ حضور نے ارشاد فرمایا کہ ہم کثرت تعریف سے خوش نہیں ہوتے بلکہ شدت اتباع سے خوش ہوتے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمن صاحب مرحوم گنج مراد آبادی سے پوچھا گیا کہ آپ کے یہاں تو اتباع سنت و محبت رسول زیادہ ملحوظ ہے ۔ آپ مولد کیوں نہیں کرتے ۔ فرمایا کہ ہم تو ہر وقت مولد کرتے ہیں ، کیونکہ لا الھ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھتے ہیں ۔ اگر حضور پیدا نہ ہوتے تو ہم یہ کلمہ کیونکر کہہ سکتے تو ذکر مولد تو ہر وقت ہماری زبان پر جاری ہے اور یہ بھی فرمایا ( یعنی حضرت مولانا اشرف علی صاحب نے ) کہ میاں جو شخص سال بھر میں ایک دو مرتبہ یاد کر کے مدعی محبت ہو جائے اور وہ شخص جو ہر وقت درود شریف اور اتباع احکام سے یاد کرے ، کیا دونوں برابر ہو سکتے ہیں ؟ ( 35 ) صحابہ کرام حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے عاشق صادق تھے : فرمایا کہ اگر حضرات صحابہ نہ ہوتے تو ہم قرآن و حدیث کے معانی کیونکر سمجھتے ۔ یہ سب ان ہی حضرات کا طفیل ہے کہ وہ سب کچھ کر گئے اور ذخیرہ ہمارے لئے چھوڑ گئے ۔ کوئی ضروری بات بھی انہوں نے ضائع نہیں ہونے دی ۔ ان حضرات کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے اس قدر محبت تھی کہ اگر آپ تھوکتے تھے تو وہ حضرات ہاتھوں پر لیتے تھے اور غسالہ وضو لینے کے لئے ان حضرات کی یہ حالت ہوتی تھی کہ ایک دوسرے پر گرے جاتے تھے ۔ اگر کسی