ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 69 صلی اللہ علیہ و سلم کو ایک صحابی نے " سیدنا " کہہ دیا تھا تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا : " ذلک ابراھیم " ۔ نیز صحابہ کرام روایت فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ و سلم کو دیکھ کر کھڑے نہ ہوتے تھے ۔ کیونکہ جانتے تھے کہ آپ اس کو ناپسند فرماتے ہیں اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم سے قولا بھی اس کی ممانعت منقول ہے کہ انسان خود بیٹھا رہے اور دوسروں کو تعظیم کے لئے کھڑا رکھے ۔ ( 98 ) حضرت مظہر جان جاناں در حقیقت عاشق سنت تھے : فرمایا کہ حضرت مرزا مظہر جان جاناں حسن پسند مشہور تھے ، مگر اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ امردوں یا خوبصورت عورتوں کے طالب تھے بلکہ معنی اس کے یہ ہیں کہ ہر امر میں آپ اس کی حسن و خوبی ( یعنی اعتدال ) کو ( جس میں سنت رسول بھی داخل ہے ) پسند فرماتے تھے ( چنانچہ آپ کے تمام امور سنت کے موافق ہوتے تھے ، عبادات بھی ، عادات بھی ، اخلاق بھی ، معاملات بھی ) ( 99 ) زمین کی ہر جگہ قبر ہے : فرمایا کہ دنیا میں کوئی جگہ ایسی نہیں ہے کہ اس میں قبر نہ ہو ۔ ہر جگہ قبر ہے ۔ حتی کہ جس مقام سے مٹی لے کر برتن بناتے ہیں وہاں بھی کسی کی قبر ہے اور ممکن ہے کہ خاص وہ مٹی اس مردے کی مٹی ہو گی ۔ خدا جانے ہمارا آبخورہ اور ہمارے برتن کس کی خاک سے بنے ہوں گے ۔ ( 100 ) امراء سے کسی قسم کی فرمائش نہ کرنی چاہئے : فرمایا کہ آجکل امراء کو علماء کے ساتھ اسی وقت تک اعتقاد ہے جب تک کہ ان سے فرمائشیں نہیں کی جاتیں ، اور جس دن سے سفارش وغیرہ کا سلسلہ شروع ہو گیا بس اسی روز سے اعتقاد بھی کم ہونا شروع ہو جاتا ہے اور خیال ہوتا ہے کہ دیکھئے یہ سلسلہ کب تک چلتا ہے ۔ اس لئے مناسب یہ ہے کہ ان سے کسی قسم کی