ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 190 ( 41 ) تفویض کا حاصل محبوب حقیقی کے منشاء کے خلاف کوئی چیز نہ چاہنا ہے : قال بعض الاکابر ارید ان لا ارید اعترض علیھ انھ لما قال ارید لزم خلاف لا ارید فان التفویض عدم الارادۃ اجاب ابن عطاء الاسکندری بان المراد بالثانی خلاف ما اراد المحبوب والاول لیس کذلک بل ھو ما اراد المحبوب فلا اعتراض ۔ ( 42 ) سفر حج میں حرص کی وجہ سے مال تجارت ساتھ لے جانا درست نہیں : فرمایا کہ یہ جو امام نے فرمایا ہے کہ حج کو جائے تو مال تجارت ساتھ نہ لے جائے ، یہ اس وقت ہے جب منشاء اس کا محض حرص ہو ۔ ورنہ اگر کوئی مصلحت ہو مثلا زاد راہ کم ہو اور اس کو یہ اندیشہ ہو کہ میرا دل پریشان ہو گا ، نیت ڈگمگا جائے گی ، قوت توکل نہ ہونے سے خدا تعالی کی شکایت دل میں پیدا ہو گی تو مال تجارت ساتھ لینے میں حرج نہیں ۔ فلا تعارض بین ما قال الامام و بین قول اللہ تعالی لیس علیکم جناح ان تبتغوا فضلا من ربکم ۔ ( 43 ) معالجۃ تفریحی گفتگو کرنا جائز ہے : فی الاربعین لا یشتغل بما لا یعنی ۔ فرمایا کہ سفر حج میں لغو اور مالا یعنی باتوں میں وقت ضائع نہ کرے ، لیکن اگر کوئی مصلحت ہو مثلا اس کے شیخ نے اس کے لئے معالجۃ یہ تجویز کیا ہو ، یا خود صاحب بصیرت ہے اور حالت