ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 77 ( 121 ) دارالاسلام میں تعدد ممکن نہیں : ایک روز سبق سراجی کے بعد فرمایا کہ دارالاسلام میں تعدد ممکن نہیں ، کیونکہ حکم یہ ہے کہ سب مسلمان ایک سلطان کے تابع ہو کر رہیں ، ورنہ گنہگار ہوں گے ۔ البتہ دارالحرب متعدد ہو سکتے ہیں ۔ ( 122 ) اہل اللہ کے لئے دشوار علوم آسان ہو جاتے ہیں : فرمایا کہ حضرات اہل اللہ کو اکثر دشوار علوم آسان ہو جاتے ہیں اور جو دقائق اور حقائق و نکات کہ ان حضرات کو منکشف ہوتے ہیں دوسروں کو نصیب بھی نہیں ہوتے ۔ ( 123 ) اپنے آپ کو بزرگ سمجھنے والا ذلیل ہوتا ہے : فرمایا کہ جو شخص اپنے کو بڑا اور بزرگ سمجھنے لگتا ہے وہ خدا کے نزدیک بھی خوار ہوتا ہے اور خلق اللہ کی نظروں میں بھی ذلیل ہوتا ہے ۔ ( 124 ) شیخ کی تسلی کافی ہے : فرمایا کہ ایک مولوی صاحب حضرت مولانا گنگوہی کے خدام میں سے ہمیشہ اپنی خستہ حالی لکھا کرتے اور حالت ان کی اچھی تھی لیکن پریشانی زیادہ تھی ۔ اس لئے کسی بات سے تسلی نہ ہوتی تھی اور ہمیشہ یہی لکھتے کہ جواب تمہارے سب صحیح ہیں مگر تسلی نہیں ہوتی ۔ آخر میں نے ایک دفعہ جواب میں لکھا کہ ہم کو تمہاری تسلی سے کچھ غرض نہیں ، ہم کو ہماری تسلی کافی ہے ۔ بس اس سے ان کی پوری تسلی ہو گئی اور کسی قسم کا اضطراب نہ رہا ۔ ( 125 ) لایعنی کلام اصوات بہائم سے بھی بدتر ہے : فرمایا کہ اکثر لوگوں کی عادت ہے کہ وہ ادھر ادھر سے سن سسنا کر خبریں بیان کیا