ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 142 آجکل چونکہ سلوک قاعدے سے تعلیم نہیں کیا جاتا اس لئے جو قاعدہ کی بات بتلاتا ہے اس پر شبہ خشکی کا ہوتا ہے ۔ اب یہ حالت ہے کہ سب کو ایک لکڑی سے ہانکا جاتا ہے ۔ ( 8 ) ناک کا چھدوانا خلاف اولی ہے : ایک صاحب نے ناک چھدوانے کے متعلق دریافت کیا ۔ مولانا نے فرمایا کہ اس کے متعلق صاحب در مختار نے یہ لکھا ہے کہ لم ارہ اور شامی نے اس کو کان پر قیاس کر کے جائز لکھا ہے ۔ یعنی چونکہ کان اور ناک میں کوئی فرق بظاہر نہیں اور کان کے متعلق نص ہے لہذا اس کو بھی جائز کہا جائے گا ۔ لیکن ناک کا چھدوانا خلاف اولی ہے ۔ ( 9 ) مصالح مخترعہ کو احکام شرعیہ کی بناء قرار دینا غلط ہے : فرمایا کہ جو لوگ مصالح مخترعہ کو بناء احکام شرعیہ تعبدیہ کی قرار دیتے ہیں ان کا رد اس آیت سے ہوتا ہے کہ خدا تعالی حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی تعریف میں فرماتے ہیں جبکہ انہوں نے حضرت بلال کو خرید کر آزاد کر دیا تھا ۔ وما لاحد عندہ من نعمھ تجزی 0 الا ابتغاء وجھ ربھ الاعلی 0 تو اس میں ان کے فعل کا سبب نفی اور استثناء کر کے منحصر فرما دیا ہے ابتاء وجہ ربہ میں حالانکہ اس میں یہ بھی ایک مصلحت تھی کہ قومی ہمدردی ہے اور ایک کافر کے ظلم سے ان کو چھڑایا ۔ دوسرے اس میں بڑی قباحت یہ ہے کہ اگر وہ دنیوی مصالح کسی دوسرے طریقے سے حاصل ہونے لگیں اور اسلام پر ان کے مرتب ہونے کی توقع نہ رہے تو چونکہ اسلام کو مقصود بالعرض رکھا ہے اور مصالح دنیویہ کو مقصود بالذات ، اس لئے تنیجہ یہ ہو گا کہ اسلام کو چھوڑ کر دوسرے طریقے کو اختیار کر لیں گے ۔ تیسرے یہ مصالح ہیں تخمینی اور تخمینات بہت آسانی سے مخدوش ہو سکتے ہیں ۔ تو