ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 260 ( 14 ) شیخ کو معالج کامل سمجھے : فرمایا کہ معالج امراض باطن کو شیخ کامل بالیقین کہہ سکتے ہیں ۔ ہاں ولی کہنا بالیقین ناجائز ہے ۔ ( 15 ) غیر متقی کو بھی وسوسہ نہیں آتا : فرمایا کہ مکان میں چور نہ آنے کی دو وجہ ہے ۔ ایک یہ کہ متاع ہی نہ ہو ۔ دوسرے یہ کہ متاع تو ہے مگر اس قدر محفوظ ہے کہ اس کو ملنے کی امید ہی نہیں ہے ۔ اسی لئے نہ تو غیر متقی کو وسوسہ آتا ہے اور نہ صاحب نسبت کاملہ کو ۔ ( 16 ) خشوع بدون عبادت مقصود نہیں : فرمایا کہ جیسے حرارت کی اقسام ہیں ایک حرارت نار کی دوسری حرارت دھوپ کی ، مگر پختگی طعام میں مقصود حرارت نار کی ہوتی ہے ۔ اسی طرح بدون عبادت خالی خشوع و خضوع مقصود نہیں ہے ۔ جیسا بعض منکرین شرع کا جہل ہے ۔ مقصود شارع کو وہی خشوع و خضوع ہے جو عبادات کے ساتھ مقرون ہو ۔ ( 17 ) توسع فی اللذات میں حکمت ہے : فرمایا کہ بعض اولیاء نعماء میں ظل نعماء آخرت مشاہدہ کرتے ہیں ۔ اس لئے توسع فی اللذات کرتے ہیں ۔ کذا قال السید المرشد الاعظم نور اللہ مرقدہ ۔ اور اس کی تائید ہدایہ میں بھی ہے کہ انہوں نے حریر بقدر چار انگشت کے جواز کی یہ حکمت فرمائی ہے کہ وہ حریر جنت کا نمونہ ہو جاوے ۔ ( 18 ) صورت دین ، دین نہیں : فرمایا کہ ایک فرقہ محدثہ کے حق میں مجھ کو بوجہ ان کے ظاہرا دین دار ہونے کے تردد تھا ۔ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اس مجمع میں ہوں اور وہ لوگ چھاچھ تقسیم کر رہے ہیں ۔ مجھ کو بھی دینا چاہا مگر میں نے نہیں پی ۔ تعبیر یہ سمجھی کہ حدیث