ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 70 فرمائش کا تعلق نہ رکھا جائے ۔ تاکہ ان کو جو ہم سے دینی تعلق ہے وہ تو باقی رہے جس سے وہ ہم سے دین کا رستہ تو پوچھتے ہیں ۔ ( 101 ) آرائش کی فکر میں رہنے والے کم تر نظیف ہوتے ہیں : فرمایا کہ جو لوگ ہر وقت آرائش کی فکر میں رہتے ہیں اور مانگ پٹی کرتے رہتے ہیں ان میں اکثر نظافت کم ہوتی ہے ۔ چنانچہ اگر ان کے بیٹھنے کی جگہ کو دیکھا جائے تو معلوم ہو کہ کس قدر میلی اور خراب رہتی ہے ۔ ( 102 ) سامان و مکان مختصر ہونا چاہئے : ایک مرتبہ علی گڑھ میں گاڑی کرایہ کرنے کی غرض سے اڈے پر جانا ہوا ۔ وہاں مختصر سی سرائے تھی ۔ اس کو دیکھ کر مولانا نے فرمایا کہ دنیا میں انسان کو صرف اس قدر مکان کافی ہے اور اسباب معیشت صرف اتنا چاہئے کہ جس قدر میرے ساتھ اب سفر میں ہے کہ میں خود اس کو اٹھا سکتا ہوں ۔ ( 103 ) حضرت گنگوہی کا حوصلہ اور ظرف بہت تھا : فرمایا کہ حضرت مولانا گنگوہی میں وسعت حوصلہ اور ظرف زیادہ تھا ۔ اس وجہ سے وہ اپنے متعلقین اور اعزہ کی دین اور دنیا دونوں کی خبر گیری فرماتے تھے ۔ جہلاء مولانا پر اس کا اعتراض بھی کرتے ہیں کیونکہ وہ اصل حقیقت کو نہیں سمجھتے اور فرمایا کہ میری طبیعت میں اس قدر وسعت نہیں ۔ مجھے دنیا کی باتوں سے سخت انقباض اور تنگی ہونے لگتی ہے ۔ ( 104 ) احکام کی علت دریافت کرنا عامی کا حق نہیں : فرمایا کہ مجھے ایک مرتبہ ایک اہلکار نے یہ سوال کر کے بھیجا کہ فرائض میں اگر ابن العم ( چچا کا لڑکا ) اور بنت العم ( چچا کی لڑکی ) دونوں جمع ہوں تو ابن العم کا تو حصہ