ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 175 کے کہنے سے عمل کرے ۔ یہ تو مفسد صلوۃ ہے ۔ دوسرے یہ کہ اس کے بتلانے سے اس مصلی کو حکم شرعی یاد آ جائے اور اس حکم شرعی پر عمل کرے ۔ یہ مفسد صلوۃ نہیں ۔ ( 8 ) منہ پر تعریف کرنا گویا گلا کاٹنا ہے : ایک عزیز نے خواب دیکھا کہ ان کے والد ان کا گلا چھری سے کاٹ رہے ہیں ۔ وہ اس خواب سے پریشان ہوئے اور مولانا کے پاس لکھا ۔ مولانا نے فرمایا کہ یہ کچھ گھبرانے کی بات نہیں ۔ معلوم ہوتا ہے کہ والد نے کسی امر پر اس شخص کی زیادہ مدح کی ہے اور حدیث شریف میں ہے کہ کسی شخص نے کسی کی مدح منہ پر کی تھی ، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تو نے اپنے بھائی کا گلا کاٹ دیا اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے جو کچھ ارشاد فرمایا ہے وہ محض تخیلات نہیں ہیں بلکہ واقعی اور تحقیقی امور ہیں ۔ مگر چونکہ جس عالم کے اعتبار سے وہ تحقیقی ہیں وہ ہماری نظر سے پوشیدہ ہے ۔ اس لئے ہم اس کو تحقیقی نہیں سمجھتے ۔ ( 9 ) عزرائیل جان قبض کرنے میں غلطی نہیں کرتے : فرمایا کہ بعضے قصے جو مشہور ہیں کہ کوئی شخص مر گیا اور تھوڑی دیر میں وہ زندہ ہو گیا اور دوسرا اس نام کا مر گیا اور اس زندہ ہونے والے نے بیان کیا کہ مجھ کو کسی مقام پر لے گئے ۔ وہاں حکم ہوا کہ نہیں اس کو نہیں بلایا ۔ بلکہ فلانے کو بلایا تھا ۔ تو فرمایا کہ بالکل لغو قصے ہیں ۔ عزرائیل غلطی نہیں کر سکتے ۔ اگر یہ ممکن ہو تو پھر جبرائیل سے بھی ایسی غلطی ممکن ہو گی ۔ تو شیعہ کے اس قول کے صحیح ہونے کا بھی احتمال ہو گا کہ " جبریل غلط کردہ و مقصود علی بود " نیز کلام مجید میں ہے : حتی اذا جاء کم احدکم الموت توفتھ رسلنا وھم لا یفرطون ۔ میں نے چار عالموں کو اس شبہ میں مبتلا دیکھا ۔ ایک تو مر چکے تھے اور ان کی تصنیف میں یہ