ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 116 ہو جاتا ۔ ( 211 ) قرآن کریم کے مسئلے میں معارضہ کی صورت نہیں ہونی چاہئے ایک روز دیوبند کے ایک طالب علم جو قازان ملک روس کے رہنے والے تھے آئے ہوئے تھے ۔ وہ قرآن اچھا پڑھتے تھے ۔ حضرت مولانا نے ظہر کی نماز کے بعد فرمایا کہ سب لوگ ٹھہر جائیں قرآن پڑھا جائے گا ۔ تو میں نے عرض کیا کہ ایک دوسرے قاری بھی موجود ہیں یعنی مولوی فضل الرحمن صاحب حاجی گنجی ۔ فرمایا کہ ان کا پھر کسی وقت سن لیں گے ۔ اس وقت سننے میں ایک معارضہ کی سی صورت ہے ، اس وقت سننا مناسب نہیں ۔ ( 212 ) نفس بھروسہ کے قابل نہیں : فرمایا کہ انسان کو اپنے نفس پر ہر گز بھروسہ اور اطمینان نہ کرنا چاہئے ۔ اگرچہ کوئی کتنا ہی بڑا صاحب کرامت ہو ، کتنا ہی بڑا عالم ہو ، فہیم ہو ، بزرگ ہو ، مگر نفس کسی کا کسی حالت میں بھی اطمینان کے قابل نہیں ۔ ( 213 ) بغیر گھڑی ظہر کا وقت پہچاننے کا طریقہ : ایک روز جمعے کے خطبے اخیرہ میں فرمایا کہ ہمارے تمام شہروں میں ایک بجے نماز جمعہ ختم ہو جاتی ہے ۔ لیکن ہم نے اپنے اہل شہر کی رعایت کر کے ایک بجے شروع کرنے کا وقت مقرر کیا ہے ۔ مگر غضب ہے کہ لوگ پھر بھی غفلت کرتے ہیں ۔ آج سات آٹھ منٹ زیادہ ہو گئے ہیں مگر اب تک لوگ جمع نہیں ہوئے ۔ بعض لوگ اس انتظار میں رہتے ہیں کہ اذان ہو جائے تو چلیں ۔ بعض لوگ بازار میں بیع و فروخت کرتے رہتے ہیں ۔ بعض لوگ نماز سے پہلے آنے کو ایک فضول کام سمجھتے ہیں کہ اتنی دیر بے کار بیٹھے رہیں گے ۔ کتنی بڑی غلطی کی بات ہے ۔ بعض لوگ اس لئے دیر کر دیتے ہیں کہ ان کو وقت کی پہچان نہیں ہوتی ۔ اس کا