ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 181 ہے یا مذہبی مصلحت ۔ ظاہر ہے کہ مذہبی مصلحت ہے ۔ تو یہ شخص اس ترک سے اس کے مذہب کا موید بنتا ہے ۔ ( 22 ) تلاوت کے کیسٹ کو بلا وضو چھونا جائز ہے : فرمایا کہ فونو گراف کے پلیٹ کو اگر اس میں قرآن بھرا ہو بے وضو مس کرنا جائز ہے ۔ اس کو مصحف نہ کہا جائے گا ۔ کیونکہ پلیٹ کے نقوش ایسے متمیز نہیں ہوتے کہ ان کی حروف قرآنیہ پر دلالت ہو ۔ البتہ اگر اس فن میں اس قدر ترقی ہو جائے کہ پلیٹ کے نقوش قرآن کے حروف پر دلالت کرنے لگیں تو حکم مصحف کے حکم میں ہو کر اس کا مس بلا وضو جائز نہ ہو گا ۔ ( 23 ) بارہ ہزار کا لشکر قلت کی وجہ سے مغلوب نہ ہو گا ایک بہت بڑے عالم نے حضرت مولانا سے اس حدیث کے متعلق لن یغلب اثنا عشر الفا من قلۃ یہ دریافت کیا کہ اس حدیث کے کیا معنی ہیں ؟ مولانا نے فرمایا کہ اس حدیث کے معنی تو ظاہر ہیں ۔ ان عالم نے فرمایا کہ اگرچہ مقابلے میں لاکھوں ہوں ۔ مولانا نے فرمایا کہ بیشک اگرچہ لاکھوں ہوں اور جو واقعات جناب کے پش نظر ہیں کہ مسلمانوں کو پسپا ہونا پڑا اس کی وجہ قلت نہیں ہے بلکہ اس کی وجہ یا تو عجب ہے یا نافرمانی افسروں کی یا کم ہمتی ۔ ایسا کوئی واقعہ نہیں بتلایا جا سکتا کہ قلت کی وجہ سے ایسا ہوا ہو ، یعنی مغلوبیت پر واقعہ ختم ہوا ہو ۔ گو یہ ممکن ہے کہ ایک میدان کافروں کے ہاتھ رہا ہو تو دوسرا میدان اور اخیر میدان مسلمانوں کے ہاتھ رہے گا ۔ ( 24 ) محبت کی انواع مختلف ہیں : ایک صاحب نے دریافت کیا کہ مجھ پر ایک صاحب نے یہ اعتراض کیا کہ فلاں شخص کو بہ نسبت حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے پیر سے زیادہ محبت ہے ۔ مولانا نے فرمایا کہ