ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 257 گھوڑے کی ناک میں پڑ جائے تو وہ گرد جو معاویہ رضی اللہ عنہ کے گھوڑے کے ناک میں ہے وہ عمر بن عبدالعزیز ، اویس قرنی سے بھی افضل ہے ۔ پس غیر صحابی خواہ غوث ہو یا قطب ولی ہو یا ابدال ، مگر صحابی کے رتبہ کو نہیں پہنچ سکتا اور حدیث میں بھی اس کی تائید آئی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہے کہ اگر صحابی ایک مد اللہ کی راہ میں صرف کرے تو دوسرے کا پہاڑ احد کے برابر خرچ کرنا بھی اس کے برابر نہیں ہو سکتا اور نیز ماعز اسلمی کے قصہ سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کو بھی صحابہ کی تحقیر جائز نہیں ہے ، چہ جائیکہ غیر صحابی کو درست ہو ۔ ( 4 ) غیر حاجی کو حج بدل نہیں کرنا چاہئے : فرمایا کہ جس نے حج نہیں کیا اس کو حج بدل کرنا مکروہ ہے ۔ ( 5 ) شریعت کا حکم سمجھ کر انگوٹھے چومنا بدعت ہے : فرمایا کہ جو لوگوں کی عادت ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے نام نامی پر انگوٹھا چوما کرتے ہیں یہ بدعت ہے و نیز انگوٹھے کو چوم کر آنکھوں پر مل لیتے ہیں ، تو یہ بھی بدعت ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اس کو ثواب سمجھ کر کرتے ہیں ۔ حالانکہ شریعت میں اس کا کہیں حکم نہیں ہے ۔ ایک حدیث میں جو اس ثبوت ہے تو وہ علاجا ہے نہ کہ ثوابا ۔ تو جیسا کہ پھونک جھاڑ موافق شرع کے درست ہے ، ایسا ہی اگر کوئی شخص درد چشم کے علاج کے لئے ایسا کرے تو اس کے لئے فی نفسھ درست ہے ۔ گو ایہام کے محل میں اس سے بھی روکا جاوے گا ۔ اس وقت میں اس کی ایسی مثال ہو گی کہ اگر کوئی شخص گل بنفشہ کا استعمال کسی مرض میں دوا سمجھ کر کرے تو جائز ہے اور ثواب سمجھ کر کرے تو ناجائز ہو گا ۔ کیونکہ اس کا ثواب سمجھ کر استعمال کرنا ایسا ہے جیسا کہ شریعت میں ایک نیا حکم اضافہ کر دیا ۔ چنانچہ قانون سرکاری میں بھی اسی طرح ہے ۔ مثلا اگر کوئی شخص قانونی کتاب میں ایک نیا قانون داخل کرے اگرچہ وہ قانون دوسرے قانون کا موید ہو لیکن حاکم بالا کو اگر اس کی خبر