ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 177 ( 12 ) کھانا کھاتے شخص کو سلام نہ کیا جائے : فرمایا کہ فقہاء نے لکھا ہے کہ جو شخص کھانا کھاتا ہو اس کو سلام نہ کرنا چاہئے ۔ اس کی وجہ سمجھ میں نہ آئی تھی ۔ ایک مرتبہ میں کھانا کھا رہا تھا کہ ایک صاحب نے سلام کیا تو میرے گلے میں ٹکڑا اٹک گیا ۔ اس وقت معلوم ہوا کہ یہ راز ہے ۔ ( 13 ) ذکر میں دل لگنا مقصود نہیں : ایک صاحب نے عرض کیا کہ ذکر میں میرا جی نہیں لگتا ۔ فرمایا کہ دل لگنا خود مقصود ہی نہیں ہے بلکہ ذکر مقصود ہے ۔ اس کو کئے جاؤ ۔ ( 14 ) خام کے لئے نوکری چھوڑنا جائز نہیں : فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب سے جب کوئی کہتا کہ میں نوکری چھوڑ دوں تو حضرت فرماتے کہ نہیں ۔ کیونکہ ابھی تم کو نسبت مع اللہ حاصل نہیں ہے ۔ تو نوکری چھوڑ کر جو پریشانی تم کو ہو گی اس کا تحمل نہیں ہو سکے گا ۔ نتیجہ یہ ہو گا کہ خدا کی شکایت پیدا ہو گی ۔ جب پختگی آئے گی تو خود ہی چھوڑ دو گے ۔ ( 15 ) سلسلہ کی برکت سے اصلاح ہو جاتی ہے : فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب کے ایک مرید جو کہ وضع قطع سے بالکل ہی عجیب تھے یعنی داڑھی ندارد گوٹہ ٹھپھ رزائی میں ٹکا ہوا الہ آباد میں ملے اور ملنے کے ساتھ میرا منہ کھول کر ایک لڈو میرے منہ میں رکھ دیا ۔ میں نے کھا لیا ۔ پھر ان سے پوچھا کہ آپ کون ہیں ؟ معلوم ہوا کہ حضرت کے خادم ہیں ۔ پھر وہ مجھ سے ملتے رہے ۔ آخر ایک بار میری تقریر کا بفضلھ تعالی ان پر ایسا اثر ہوا کہ ان کی حالت درست ہو گئی ۔ حضرت حاجی صاحب ہر قسم کے لوگوں کو اس نیت سے مرید فرما لیتے