ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 210 لیکن عام طور پر مخفی رکھا تو اس پر احکام اسلام جاری نہ ہوں گے ۔ مثلا نماز جنازہ وغیرہ ۔ کیونکہ یہ ظاہری احکام ہیں ۔ اس کے لئے عام طور پر اظہار ہونا چاہئے ۔ ہاں اگر تصدیق قلبی ہے تو اسلام صحیح ہو گا اور نجات ہو گی ، کیونکہ بلا عذر اسلام کا ظاہر نہ کرنا صرف فسق ہے بصورت کفر ، کفر حقیقی نہیں ۔ اس لئے بلا ضرورت شدید اخفاء ممنوع ہے ۔ لیکن اگر کوئی عذر شرعی ہو ، مثلا جان کا خوف ہے تو اخفاء جائز ہے ۔ ( 23 ) عوام کو اوقاف قرآن کے مطابق وقف کرنا چاہئے : قرآن میں آیت مطلق پر وقف کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟ ارشاد فرمایا وقف کرنا تو وقف لازم پر بھی ضروری نہیں ، کیونکہ وقف کرنے سے کہیں معنی خراب نہیں ہوتے بلکہ وصل کرنے کے بعد وقف بے محل سے معنی خراب ہوتے ہیں ۔ البتہ وصل کرنے سے ایہام خلاف ہو سکتا ہے ، لیکن ایسا ایہام تو قرآن میں بعض جگہ وقف و وصل دونوں حالت میں پایا جاتا ہے ۔ مثلا قلنا احمل فیھا من کل زوجین اثنین و اھلک الا من سبق علیھ القول ومن آمن ۔ یہاں من آمن کا عطف اھلک کے اوپر ہے اور من سبق پر عطف کا ایہام ہوتا ہے ۔ یہ وقف کرنے سے بھی دفع نہیں ہو سکتا ۔ یہ گفتگو فی نفسھ جواز و عدم جواز میں تھی اور ایسی گنجائش علماء اور جاننے والوں کے لئے ہو سکتی ہے لیکن عوام کو اوقاف پر وقف کرنے ہی کا حکم کرنا چاہئے ۔ اور ان کے لئے اسی کی تاکید کی ضرورت ہے تاکہ بے جوڑ وقف کرنے سے معنی خراب نہ ہو جاویں ۔ ( 24 ) حرام مال سے بنائی گئی مسجد ، مسجد ہی کے حکم میں ہے : جو مسجد مال حرام سے بنائی گئی ہو اس میں نماز پڑھنا جائز ہے اور وہ مسجد ہی ہے ۔ کیونکہ مال کا طیب ہونا مقبولیت کی شرط ہے مسجدیت کی شرط نہیں اور وہاں نماز پڑھنے سے اس حیثیت سے کہ مسجد ہے مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب ہو گا ، البتہ