ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 265 تعلق ہوتا ہے اس کو فورا دے دیتے ہیں اور جس سے زیادہ تعلق ہوتا ہے اس کو خوب دق کر کے دیتے ہیں ۔ مثلا لڑکوں کو خوب دق کرتے ہیں ۔ کبھی کہتے ہیں کہ لو ، پھر جب وہ لینے چلتا ہے فورا ہاتھ کو ہٹا لیتے ہیں ۔ کبھی اس شے کو طاق میں رکھ دیتے ہیں ، کبھی کچھ دے کر چھین لیتے ہیں ۔ غرضیکہ دق کر کے جب دیتے ہیں تاکہ اس کا تماشا دیکھیں ۔ اگر فورا دے دیں تو پھر تماشا کس طرح دیکھنے میں آئے ۔ اسی طرح بعض وقت اللہ تعالی کو بھی اپنے بعض بندہ کا رونا چلانا اچھا معلوم ہوتا ہے ۔ اس لئے دیر ہوتی ہے قبول دعا میں ۔ ( 28 ) نسبت باطنیہ صحبت کے بغیر حاصل نہیں ہوتی : فرمایا کہ نسبت باطنیہ کے سینہ بسینھ ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہے ۔ کیونکہ جملہ صنائع میں مناسبت صحبت سے حاصل ہوتی ہے کتابوں سے نہیں حاصل ہوتی ۔ سینہ بسینھ کے یہ معنی ہیں ۔ ( 29 ) خود کو ناقص سمجھنے والا زیادہ ترقی کرتا ہے : 28 جمادی الثانی 1331ھ ۔ حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ شمس تبریزی نے مولانا رومی سے پوچھا کہ ایک شخص تو کہتا ہے سبحانی ما اعظم شانی اور دوسرا ما عرفناک حق معترفتک ان میں کون زیادہ تر عارف باللہ ہے ۔ مولانا رومی نے فرمایا کہ اول کی معرفت محدود ہے اور دوسرے کی غیر محدود ہے ۔ پس یہ دوسرا زیادہ عارف ہے اور روز بروز ترقی میں ہے ۔ ( 30 ) مجاہدہ میں اعتدال ملحوظ رکھے : تاریخ ایضا ۔ خواجہ نقشبند نے اپنے مریدوں سے فرمایا کہ صحابہ جو کی روٹی بلا چھنی ہوئی پھونک مار کر کھایا کرتے تھے اس پر عمل کرنا چاہئے ۔ چنانچہ سب نے ایسا ہی کیا ، لیکن چونکہ عادت اس قسم کی روٹی کھانے کی کسی کی نہیں تھی ۔ شکم میں