ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 269 نسبت نقشبندیہ کی بھی حاصل کر لو ۔ اب اس وقت وہ نسبت حاجی صاحب کی کہاں گئی ۔ یہ ان کا کہنا تھا کہ وہ ہوش میں آ گئے اور یہ آیت تلاوت فرمائی : یا لیت قومی یعلمون بما غفرلی ربی وجعلنی من المکرمین اور مشغول ذکر ہو کر جاں بحق ہوئے ۔ ( 43 ) حضرت حاجی صاحب کے درس کی برکت : تاریخ ایضا ۔ ارشاد فرمایا کہ حاجی صاحب کے یہاں ایک روز مثنوی شریف کا درس ہو رہا تھا اور بعد درس حضرت کا یہ معمول تھا کہ دعا فرمایا کرتے تھے ۔ اس روز دعا کر کے یہ فرمایا کہ خدا تعالی آج جتنے لوگ حاضر ہیں سب کو ایک ذرہ اپنی محبت کا عطا فرماوے گا ۔ ( 44 ) کرامت موجب قرب نہیں : تاریخ ایضا ۔ حضرت حاجی صاحب کے یہاں جب آپ تھانہ بھون میں تھے ، ایک روز کہیں سے مہمان زیادہ آ گئے اور کھانا تھوڑا تھا ۔ حضرت حاجی صاحب نے اپنی چادر گھر پر بھیج دی اور یہ فرمایا کہ اس کو کھانے پر ڈھانک دینا ۔ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا خدا تعالی کی شان کہ اس کھانے میں اللہ تعالی نے ایسی برکت فرمائی کہ سب مہمانوں کو کافی ہو گیا ۔ اتنے میں جناب حافظ محمد ضامن صاحب کو یہ خبر ہوئی ۔ حاجی صاحب سے فرمایا کہ اگر آپ کی یہ چادر سلامت رہی تو پھر کاہے کو دنیا میں قحط پڑے گا ۔ جو مصلحتیں حق تعالی کو قحط ہونے میں ہیں اب وہ کاہے کو باقی رہیں گی ، سب مفقود ہو جاویں گی ۔ حاجی صاحب کو یہ بات سن کر بہت ندامت ہوئی اور فرمایا کہ میں توبہ کرتا ہوں ، آئندہ سے ایسا نہ کروں گا ۔ ( 45 ) اعمال اخروی میں اجازت کی ضرورت نہیں : تاریخ 12 جمادی الثانی 1331ھ ایک شخص نے دریافت کیا کہ اعمال وظائف