ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 297 ( 12 ) ایک باطل توجیہ : فرمایا کہ اس وقت بعض لوگوں نے کتب علیکم الصیام الی قولھ ایاما معدودات سے اور واذکرو اللہ فی ایام معدودات فمن تعجل فی یومین فلا اثم علیھ کی تفسیر سے کہ دس گیارہ بارہ تاریخ ہے رمضان شریف کے تین روزہ ان تین تاریخوں میں ثابت کئے ہیں مگر یہ بالکل باطل ہے ۔ کیونکہ ایام معدودات سے اگر ہر جگہ یہی تین روز مراد ہوا کریں تو ایک دوسری جگہ بھی لن تمسنا النار الا ایاما معدودات آیا ہے تو کیا یہود کو بھی ان ہی تاریخوں میں عذاب ہو گا و بس ۔ ( 13 ) قلب کے ساتھ جوارح کو بھی سزا ہو گی : فرمایا کہ آثم قلبھ میں قلب کی تخصیص اس لئے کی کہ کتمان اصل فعل قلب کا ہے ۔ مگر اس سے یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ جوارح کو سزا نہ ہو گی بلکہ جوارح کو بھی سزا دی جائے گی ۔ ( 14 ) موسی علیہ السلام قطب الارشاد اور خضر علیہ السلام قطب التکوین تھے فرمایا کہ موسی علیہ السلام قطب الارشاد تھے اور خضر علیہ السلام قطب تکوین تھے ۔ یعنی انتظام عالم باذان اللہ کرتے تھے ۔ چنانچہ لڑکے کو اللہ تعالی کے حکم سے قتل کیا تھا علی ہذا دیوار کا سیدھا کرنا کشتی کا شکست کرنا سب اللہ تعالی کے حکم سے تھا ۔ اور موسی علیہ السلام چونکہ قطب الارشاد تھے اس لئے اعتراض کرتے تھے ( باقی توجیہ افعال خضر علیہ السلام کے لئے تفسیر بیان القرآن دیکھو ) ( 15 ) ذکر آہستہ آہستہ اخلاق ذمیمھ کو ختم کر دیتا ہے : فرمایا کہ اخلاق ذمیمھ کے علاج میں صرف ذکر شغل کافی ہونے کے لئے