ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 227 ( 70 ) اپنے دل کو قابو میں رکھیں : ایک درویش نے : دل بدست آور کہ حج اکبر ست : از ہزاراں کعبہ یک دل بہتر ست کے معنی بہت اچھے بیان کئے ۔ انہوں نے کہا کہ مراد اپنا دل ہے کہ وہ قبضہ و قابو میں کیا جائے ۔ ( 71 ) وسوسہ معصیت ، معصیت نہیں : وسوسہ سے گناہ نہیں ہوتا ۔ اس کی پرواہ نہ کرے بلکہ اس کا علاج ہی یہ ہے کہ التفات نہ کیا جائے ، ہاں اگر وسوسہ سے قصدا لذت حاصل کرنے لگے یا قلب سے عزم کر لے کہ اگر قدرت ہوتی تو امر شنیع سے باز نہ رہتا تو معصیت ہے ۔ غرضیکہ جو شے اختیار سے باہر ہے اس پر مواخذہ نہیں اور جو اختیار میں ہے اس پر مواخذہ بھی ہے ۔ ( 72 ) اتباع سنت کا حاصل تمام امور میں اتباع ہے : اتباع سنت کے معنی لوگ صرف نماز و روزہ میں اتباع کرنے کو سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ ہر شے میں اتباع سنت ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ہر شے کا طریقہ بتلایا ہے ۔ جو شخص بعض چیزوں میں اتباع کرے اور بعض میں کوتاہی کرے اس کو اتباع کا جو ثمرہ ہے وہ نصیب نہ ہو گا ۔ لوگوں کی معاشرت بہت ناقص ہو گئی ہے ۔ بعض محققین نے اس کی ایک مثال فرمائی ہے کہ ایک کنوئیں میں پچاس ہاتھ رسی لگتی ہو اور کوئی اس میں چاہیس ہاتھ رسی ڈالے تو پانی نہیں نکل سکتا ۔ ( 73 ) اپنے نفس سے ہر وقت بدگمان رہے : ہمارے حضرت جی صاحب فرماتے تھے : " الحزم سوء الظن " کے معنی