ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 32 لیکن حسب عادت ایک نے بھی ایفاء وعدہ نہیں کیا ۔ ان کے نزدیک سب سے بڑا اور ضروری کام یہ ہے کہ سال بھر میں دو چار لیکچر دیدئیے اور بس ۔ اور پھر لطف یہ کہ علماء پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ یہ ہماری اصلاح نہیں کرتے ۔ حالانکہ جب کسی کو شبہات ہی کا علم نہ ہو اور خیالات ہی سے کما حقہ واقفیت نہ ہو تو وہ اصلاح کیا کر سکتا ہے ۔ تو کم از کم علماء سے سوالات تو کرنا چاہئیں ۔ ( 17 ) اصلاح ظاہری و باطنی فرض ہے : ایک سوال کے جواب میں تحریر فرمایا کہ اصلاح اعمال قالبیھ اور قلبیھ کی از بس ضروری ہے ۔ اگر استاد ظاہر سے میسر نہ ہو سکے جیسا کہ آجکل مشاہدہ ہے تو استاد باطن کی طرف رجوع کرنا چاہئے ۔ اگرچہ اس میں والدین ناراض ہوں ( یہ غالبا اس کلیہ کے تحت میں ہے لا طاعتھ لمخلوق فی معصیۃ الخلق مولوی محمد ) ( 18 ) امام سے پہلے رکوع سجدہ کرنا سخت گناہ ہے : ایک روز بعد نماز ظہر ایک شخص سے فرمایا کہ تم نماز میں امام سے پہلے رکوع اور سجدہ کرتے ہو ، یہ سخت گناہ ہے اور نہایت ہی برا ہے ۔ ظاہر ہے کہ امام سے پہلے تو نماز سے فراغت ہو نہیں سکتی کہ جلدی سے چھٹکارا ہو جائے ۔ پھر اس قدر جلدی کرنے سے کیا فائدہ ؟ پھر فرمایا کہ کوئی یہ شبہ نہ کرے کہ آپ نے نماز میں اس کو ایسا کرتے کیونکر دیکھ لیا ، کیونکہ اول تو آنکھ کی شعاعیں بلا اختیار ہی چپ و راست میں پھیلتی ہیں ۔ دوسرے فقہاء نے لکھا بھی ہے کہ اگر امام کو کوئی شک ہو جائے تو مقتدی کو چپ و راست سے دیکھ لینا جائز ہے ۔ سو جیسے اصلاح اپنی نماز کی مصلحت ہے اسی طرح مصلحت دوسرے کی نماز کی ۔ سو اس کے لئے بھی دیکھ لینا درست ہے ۔ پھر فرمایا کہ میرٹھ میں ایک مولوی صاحب تھے ۔ وہ رکوع اور سجدے میں دائیں بائیں دیکھتے تھے ۔ ایک شخص نے ان سے کہا یہ درست نہیں ۔ کہنے لگے کہ تجھ کو