ملفوظات حکیم الامت جلد 13 - یونیکوڈ |
|
مقالات حکمت ( جلد دوم ) ---------------------------------------------------------------- 200 اب جی چاہتا ہے کہ قرآن شریف ہی پڑھے جاؤں ۔ مولانا نے فرمایا کہ یہ تو بہت ہی قوی دلیل ہے قساوت نہ ہونے کی ۔ کیونکہ قساوت ہوتی تو قرآن شریف کی تلاوت میں کیوں جی لگتا ۔ ( 61 ) موجودہ اہل کتاب میں اتحاد دنیوی اغراض کی وجہ سے ہے : فرمایا کہ قرآن مجید میں ہے : والقینا بینھم العداوۃ والبغضاء الی یوم القیمۃ اور اہل کتاب میں آجکل بظاہر بہت اتحاد اور اتفاق دیکھا جاتا ہے ۔ اس واقعہ کی تکذیب تو ہو نہیں سکتی ۔ تو اس سے اس آیت میں شبہ ہو سکتا ہے ۔ جواب یہ ہے کہ اس سے اوپر یہود کا ذکر ہے ۔ تو اول تو جب تک ان میں اتحاد ثابت نہ کیا جائے آیت کے مضمون پر کوئی شبہ نہیں ۔ دوسرے اگر اس کے قبل اہل کتاب کا ذکر ہونے کی وجہ سے مطلق اہل کتاب کی طرف بھی ضمیر کو راجع کیا جائے تو جواب یہ ہے کہ اس عداوت سے مراد مذہبی عداوت ہے اور اب جن لوگوں میں اتحاد دیکھا جاتا ہے وہ مذہب سے بالکل علیحدہ ہیں ۔ ان میں جو اتحاد ہے وہ اغراض دنیوی ہی میں ہے ۔ تمت بالخیر